دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم کے ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 8 اسلامی
بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم کے شہر
کوونٹری( Coventry)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ
میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور
اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں”اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں”اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں کم وبیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ، حضرت عمر
فاروق اعظم رضی
اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے
نور الدین زنگی رحمۃ
اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی کچھ نشانیوں
کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی کثیر معلومات دی گئیں۔
یوکے کے مانچسٹر ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مدرسۃ
المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اورمدرسۃ المدینہ بالغات کے جدول پر گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی کی اپڈیٹ
سمجھائی نیز نئے مقامات پر مدنی قاعدہ
کورسز اور ناظرہ کورسز شروع کرنے کے حوالے
سے تبادلۂ خیال کیا۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے آئرلینڈ(Ireland)ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح
کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے فضائل
بیان کئے۔
دعوت اسلامی کے شعبے روحانی
علاج کے زیر اہتمام 13,14,15 فروری 2021 ء کو اسلام آباد ریجن کے شہر جہلم میں
قائم مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ میں روحانی علاج کا کورس کروایا
گیا جس میں 47 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کورس کے شرکا اپنے علاقوں میں
جاکر روحانی علاج کے بستے لگائیں گے اور پریشان حالوں کی غمخواری کریں گے۔ ہر طرح کے امراض و پریشان حالوں کا روحانی علاج
کریں گے ۔
یاد
رہے کہ فیضان مدینہ جہلم میں روزانہ عصر تا مغرب ہاتھوں ہاتھ استخارہ کیا جاتا ہے
اور روحانی علاج بھی کیے جاتے ہیں۔
لاہور شمالی زون ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ کا میاں میر کابینہ صدر ڈویژن میں
وزٹ
دعوتِ اسلامی کے شعبے تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شمالی لاہور شمالی زون میاں میر
کابینہ صدر ڈویژن میں لاہور شمالی
زون ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ محمد عالم عطاری نے تحفظ اوراق مقدسہ کے دفتر کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ڈویژن نگران محمد
اسلم رضا عطاری اور رکن کابینہ مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ محمد وارث عطاری سے ملاقات کی اور اس ڈویژن میں مقدس اوراق کے تحفظ کے
مدنی کام کو بڑھانے اور نئے بکس لگانے کے حوالے سے گفتگو کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبے ائمہ
مساجد پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ریجن، ساؤتھ سینٹرل زون فیضان مدینہ کابینہ
میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ونگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمدفیضان عطاری مدنی نے مدنی مشورہ کیا جس میں دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران ’’سید حماد علی عطاری ،شاہد بٹ عطاری، فیصل بلوانی عطاری ‘‘ نے
شرکت کی۔
رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری
مدنی نے ائمہ مساجد کے شعبے کو منظم اور بہتر انداز میں اپڈیٹ و آسان کرنے کیلئے ائمہ
مساجد آن لائن ایپلی کیشن پر گفتگو ہوئی جس میں دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت
انتظام وانصرام والی مساجد کے نظام کو مضبوط بنانے اور ان مساجد میں ائمہ کرام و دیگر
ضروری عملے کے تقرری نظام کو مزید سہل
واپڈیٹ کرنے پر مشاورت ہوئی ۔ مشاورت کے بعد آن لائن ایپلی کیشن بنانے اور اسکو جدید
انداز سے ترتیب دے کرعام کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس آن لائن ایپلی کیشن میں ابتدائی طور پر مساجد
کی معلومات کا اندراج کرکے اس میں امام صاحب اور دیگر ضروری عملہ کی تقرری کی
درخواست جمع کروانے کا سلسلہ کیا جائے گا پھر بتدریج وہ افراد جو امامت کے
خواہشمند ہوں گے ان کیلئے ’’امام بینک‘‘ کا آپشن شامل کیا جائے گا ۔
دعوت اسلامی کے شعبے امامت
کورس کے زیر اہتمام 15فروری2021ء بروز پیر
حیدرآباد ریجن میرپورخاص زون، فیضان مدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تعلیمی امور پاکستان، معلم، طلباء کرام اور شعبہ اصلاح
اعمال کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران مجلس حافظ محمدفیضان عطاری مدنی نے امامت کورس کرنے کی ضرورت و منصب امامت کی اہمیت کےحوالےسے
تربیت فرمائی۔ مزید اس موقع پر تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بھائی نے امامت کے مسائل اور اس منصب کی
اہمیت کو اجاگر فرمایا اور مسائل امامت سیکھنے کے بعد ہی امامت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی دوران مجلس اصلاح اعمال کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ’’ اپنے اعمال کی اصلاح کیلئے
روزانہ ’’72نیک اعمال ‘‘نامی رسالےکے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور اسکے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹر: محمدعابد عطاری مدنی)
دعوتِ
اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میر پور کشمیر ڈڈیال میں نگران
مجلس رہائشی مدارس فلک شیر عطاری
نے مدرسہ کاوزٹ کیا۔ اس موقع پر مدنی حلقہ ہوا جس میں ناظمین
اور مدرسین نے شرکت کی۔
نگران مجلس
رہائشی مدارس فلک شیر عطاری نے ناظمین
اور مدرسین کی تعلیمی
و اخلاقی حوالے سے تربیت کی۔ 2021ء میں تعلیمی نظام کو مزید
ممتاز بنانے کا ہدف دیا۔ (رپورٹر: فلک
شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس)
Online Sunnah-inspiring Ijtima’at conducted in Barcelona Division,
Spain
Under the supervision of Dawat-e-Islami, online Sunnah-inspiring
Ijtima’at were conducted in different areas of Barcelona, Spain on the second
week of February 2021. These areas include Paralel, Virrei Amat, La Salut,
Artigues, Trinitat, Santa Coloma, Besos, Hospitalet, and Cornella.
Approximately, 239 Islamic sisters had the privilege of attending these
spiritual Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic
‘dispute and its consequences’ and provided the important points about the
disadvantages of dispute and advantages of reconciliation. Moreover, she
provided Islamic sisters the virtues of controlling anger and explained the
worldly and eternal benefits of observing fasts in Rajab-ul-Murajjab. Moreover,
she persuaded them to observe Nafl fasts.
Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Sunnah-inspiring
Ijtima’ was conducted in Sweden on 13th February 2021
via Skype. Approximately, 12 Islamic sisters had the privilege of attending
this spiritual Ijtima’.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic ‘dispute
and its consequences’ and provided the important points about the disadvantages
of dispute and advantages of reconciliation. Moreover, she provided Islamic
sisters the virtues of controlling anger and explained the worldly and eternal
benefits of observing fasts in Rajab-ul-Murajjab. Moreover, she persuaded them
to observe Nafl fasts.