دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے  علاقے عزیز آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو برزگان دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بےرغبتی کے واقعات بتائے نیزفکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کی بھی ترغیب دلائی۔