پاکستان کی
تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اولاد کی تربیت کب اور کیسے کی جائے ؟
کے عنوان پر مختصراً کلام کیا ، ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی انفرادی کارکردگیاں بیان
کرکے ان کی حوصلہ افزائی اور کمزور کارکردگی کو دور کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی
، نئی ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے دینی
کام آغاز کرنے، تقرریاں مکمل کرنے، کوائف فارم کو مکمل پُر کرنے ، ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی سافٹ ویئر میں کابینہ نگران
کی آئی ڈی سے انٹری کو 100٪ یقینی بنایا جائے، پاکستان سے بیرون
ملک شفٹ ہونے والی فیملی کی معلومات اور سالانہ ڈونیشن میں دیگر دینی کام کرنے کی ذہن دیا۔