پاکستان کی تمام ریجن سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن
سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی تقرری اور کارکردگی شیڈول
اور ماہانہ کارکردگی کے فالو اپ کا جائزہ
لیا، مزید کلام کرتے ہوئے مختلف کارکردگی
کے جائزہ فارمزاور مکتوب کے رپلائی کے
حوالے سے سمجھایا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مدنی ریجن کے
ملک قطر میں 12 دن پر مشتمل کورس ”اپنی
نماز درست کیجئے “کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک
قطر میں 12 دن پر مشتمل کورس ”اپنی
نماز درست کیجئے “کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ،
مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز
کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیوز وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک کویت میں 3 دن پر مشتمل ”فیضانِ
زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں 12اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں نیز
زکوۃ کی حکمت؟ سونے کی زکوٹ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے؟ وغیرہ جیسے
اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
ساؤدرن افریقہ
ریجن کے ملک باٹسوانا میں 3 دن پر مشتمل”فیضانِ
زکوۃ کورس“کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ ریجن کے
ملک باٹسوانا میں 3 دن پر مشتمل”فیضانِ زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں نیز
زکوۃ کی حکمت؟ سونے کی زکوٹ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے؟ وغیرہ جیسے
اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
شعبہ شارٹ
کورسز کے تحت جنوری2021ء میں ہونے والے
کورسز کی مجموعی کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام جنوری 2021ء میں ملک و بیرون ملک کے مختلف ریجنز میں 21 مختلف کورسز ( اپنی
نماز درست کیجئے ، حسن کردار ،
کورس کفن دفن ، العلم النور ، تفسیر سورہ نور ، تفسیر سورہ رحمان
،اسلامک ہیروز ، بیٹی کا کردار ، مفتاح الجنہ ، زندگی پرسکون بنائیے ، تفسیر
القرآن ، Knowledge
is Light , Path to Knowledge ,
Journey to Light ، فیضان علم ِ دین اور حب العربیہ کورس )
کا انعقاد کروایا گیا جن میں ہند (دہلی ،ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن ) امریکہ ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین ، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے (برمنگھم) ، آسٹریلیا
ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ،
چائنہ ، ملائشیا ، عرب شریف ،کویت ،قطر ،موزمبیق ، موریش ، یوگنڈااور پاکستان کے ریجنز( اسلام آباد ، لاہور ، کراچی) شامل ہیں۔
مجموعی طور پر کم و بیش 99 درجات(کلاسز) کا انعقاد کیا گیا
جن میں کم و بیش 1ہزار982 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیااور اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے ،کتاب "پردے کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ کرنے ، مدنی مذاکرہ سننے ،2 گھنٹے دینی کاموں میں صرف کرنے، علاقائی
دورہ میں شرکت کرنے مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے ، نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے ، کتاب "فیضان
نماز "سے گھر درس دینے اور دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں 3دن پر مشتمل ” بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں ہند کے مختلف ریجنز (دہلی ،ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن )، امریکہ ،کینیڈا ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم،آئر لینڈ ) سری لنکا، تنزانیہ ، ترکی ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ، چائنہ ،
ملائشیا ، عرب شریف، کویت، قطر شامل ہیں ۔
مجموعی طور پر یہ کورس تقریباً1ہزار132 مقامات پر منعقد ہوا جن میں کم و بیش 28ہزار202 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے بہت اچھے
تاثرات کا اظہارکیا ، کورس کے آخر میں 19ہزار269 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور 11ہزار989 اسلامی بہنوں نے کتاب "پردے کے بارے میں سوال
جواب"کا مطالعہ کرنے نیز 18ہزر60 اسلامی بہنوں نے دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں
کیں۔
سائیں سید غلام حسین بادشاہ مدظلہ العالی سے قمبر شریف لاڑکانہ میں ملاقات
گزشتہ دنوں قمبر شریف سندھ میں زون ذمہ دارحکیم
ندیم عطاری نے وزٹ کیااور سائیں
سید غلام حسین بادشاہ مدظلہ العالی سے قمبر شریف لاڑکانہ میں ملاقات کی ۔
شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام ، کراچی کورنگی کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام 25 فروری 2021ء بروز جمعرات کراچی کورنگی
کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا کابینہ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوری حاجی فضیل عطاری نے مولا علی کی شان کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
شرکاء کو نیک اعمال کا رسالہ لینے اور عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن ، حافظ آباد
زون، کابینہ حافظ آباداطراف ، ڈویژن پرانی کالیکی منڈی میں مبلغ دعوت اسلامی
زون ذمہ دار محمد عمران عطاری کا جدول رہا۔
مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار محمد عمران عطاری
نے چوک درس دیا جس میں قریبی دوکان داروں نے شرکت کی۔ نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی جس پر اسلامی
بھائیوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری)
حافظ آباد زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن غربی میں زون ذمہ دار محمد عمران عطاری کا جدول
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن، حافظ آباد
زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن غربی میں
زون ذمہ دار محمد عمران عطاری کا جدول
رہا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن ، حافظ آباد
زون، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن جلالپور بھٹیاں میں زون ذمہ دار محمد
عمران عطاری نے تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا ۔
زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے محافظ اوراق
مقدسہ کے ساتھ ملاقات کی۔ کارخانے میں جو
باکسز تیار کئے گئے تھے ان کا جائزہ لیا ۔ باکسز کو لگانے اور تیار کرنے کے بارے میں مدنی
مشورہ کیا ۔(رپورٹ: محمد عمران
عطاری)
لاہور ریجن، حافظ آباد زون ، مدنیہ کالونی ہائی اسکول نمبر 2 میں پرنسپل صاحب سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن، حافظ آباد
زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن غربی مدنیہ
کالونی ہائی سکول نمبر 2 میں ذمہ دار اوراق مقدسہ نے پرنسپل صاحب سے ملاقات کی۔
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا جس پر پرنسپل صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور ٹیچرز
صاحبان نے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر اوراق مقدسہ کے باکسز لگوائے ۔
زون
ذمہ دار محمد عمران عطاری نے ایک کلاس روم میں مدنی حلقہ لگایا اور شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور طلباء کرام کو مقدس اوراق کے ادب کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری)
Dawateislami