دعوت اسلامی پاکستان بھر میں شاندار مہم ”گرین پاکستان“
کا آغاز کرنے جارہی ہے
عاشقانِ رسول کی عالمی دینی تحریک دعوت اسلامی اب
پاکستان بھر میں ”گرین پاکستان“ مہم کا آغاز کرنے جارہی ہے۔
دعوت اسلامی اس مہم کے ذریعے پورے پاکستان کو
سرسبز و شاداب کے لئے پُر عزم ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعو ت اسلامی کی
تنظیمی ترکیب کے مطابق پاکستان کی 300 کابینائیں ہیں جس میں سے ہر کابینہ کو 1200 پودے لگانے کا ہدف دیا
گیا۔عنقریب دعوت اسلامی کے تمام مدنی مراکز اور زون میں یہ رپورٹ پہنچادی جائیگی
کہ کس علاقے میں کونسے پودے کار آمد ہیں۔ اس مہم کے حوالے سے دعوت اسلامی کا نعرہ ہے
کہ ”درخت لگانا ہے پودے بنانا ہے“
یادرہے کہ پودے لگاناصدقہ جاریہ، آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سنت ہے۔ دعوت اسلامی ان پودوں کو ہمارے ہی لئے لگارہی
تاکہ اس سے ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے آکسیجن کا باعث بنیں اور ہمارے
ماحول کو خوشگوار کریں، دعوت اسلامی عاشقان رسول سے عرض گزار ہے کہ ان پودوں کو
لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے تاکہ جب یہ درخت بن
جائے تو ہم اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔
عاشقانِ رسول سے اس مہم ”گرین پاکستان“ میں بڑھ چڑھ دعوت اسلامی
کا ساتھ دینے اور اپنے ملک پاکستان کو
سرسبزوشاداب بنانے کی درخواست ہے۔
اس مہم میں
ڈونیشن میں کرنے کے لئے ان نمبرز اور Emailپر رابطہ کریں:
Bank: Dubai
Islamic Bank
A/c title: Dawat-e-islami-Faizan
Global Relief Foundation (FGRF)
A/c #:
0135392017
Whatsapp:
+92-315-2678657
Email: info@fgrf.orgwww.fgrf.org