شعبہ حج و
عمرہ اور شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ریجن سطح پر
”رفیق الحرمین کورس“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ اور شارٹ
کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن سطح پر ”رفیق الحرمین کورس“ کروایا
گیا ۔ ابھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یہ کورسز لاک ڈاؤن کے بعد مسلسل جاری ہے اور یہ
چھٹا کورس ہے جو مکمل ہوا ۔
اس کورس میں ریجن کی مختلف زون حافظ آباد،پشاور،
ڈیرہ اسماعیل خان،لاہور شمالی سے تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس مکمل ہونے پر سب کے ٹیسٹ لئے
گئے، لاہور زون کی اسلامی بہنوں نے حاجی کیمپ
جاکر حاجیوں کی تربیت کے لئے نام پیش کئے
جبکہ دوسرے زون جہاں پر حاجی کیمپ نہیں ہے انہوں نے اپنے علاقوں میں حج اور عمرے پر جانے والی اسلامی بہنوں کو حج
اور عمرہ کورس کروانے کی نیتیں کیں ۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
ریجن ٹوبہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران
اور اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشنز کے نکات پر کلام کیا نیز ذیلی
سطح تک ڈونیشن کے فارم پہنچانے اور فالو اپ کرنے کی ترغیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اذان کی برکتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں فیصل آباد ریجن کی کم و بیش 71 ہزار 988 اسلامی بہنوں نے رسالہ” اذان کی برکتیں “ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ
دیش سلہٹ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سلہٹ،حابی
گنج اور کومیلا کی زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سلہٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلام
آباد اور کراچی کی دارالسنہ للبنات میں سنتوں بھرے بیانات کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات
کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام
آباد اور کراچی کی دارالسنہ للبنات میں سنتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوا جس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ” حسنِ اخلاق کی برکتیں، پیارے آقا ﷺکا حسنِ اخلاق “ کے موضوع پر
بیانات کئے اور دار السنہ میں شریک اسلامی بہنوں کو حسنِ اخلاق اپنانے اور اپنے کردار کا جائزہ لینے
کی ترغیب دلائی۔
اسلام
آباد ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام
آباد ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاکستان مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلائی نیز 2021ءمیں مدارس کے نظام
کو مزید مضبوط بنانے، رمضان میں زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنےاورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن
بکس رکھوانے کے اہداف دئیے۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس
ڈیپارٹمنٹ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور مختلف
نکات پر کلام کیا۔
صحرائے مدینہ
زون گڈاپ کابینہ میں مدرستہ المدینہ
بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون گڈاپ کابینہ میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
تا ڈویژن مشاورت اور مدرسات نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدرسات کے تحریری کام چیک
کئے نیز شعبے کے اپڈیٹ نکات سمجھائے اور
تکمیلی شیڈول ہر طالبہ کا بنانے کاذہن دیا۔
ماہِ جنوری2021
ء میں پاکستان بھر میں تقریباً179مقامات
پر نئےمدرستہ المدینہ بالغات کا اضافہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’ مدرسۃ المدینہ بالغات ‘‘
بھی ہے جس کے تحت مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے جاتے ہیں جن کا دورانیہ 60منٹ ہوتاہےاور
اس میں تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس میں قراٰنِ کریم
سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور
آداب سکھانا اور نیک اعمال کے رسالے کے ذریعے فکر آخرت کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! مدرسۃ
المدینہ بالغات اسکولز، کالجز اور اکیڈمیز وغیرہ میں بھی لگائے جاتے ہیں جن میں
پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی علمِ دین اور تعلیم قراٰن سے
آراستہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح گھروں میں پردے کی رعایت کے ساتھ گھرمدرسۃ المدینہ بالغات
کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے جس کا دورانیہ 35 منٹ ہوتاہے، اس میں شرکت کرکے اہلِ
خانہ محرم تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
اسی سلسلے میں ماہِ جنوری2021 ء میں ملنے والی
رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں تقریباً179مقامات پر نئےمدرستہ المدینہ بالغات
کا اضافہ ہواہے جن میں کم و بیش 2ہزار515 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیااور تجوید کے
ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
کراچی ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
ہوا جس میں ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاکستان مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلائی نیز 2021ءمیں مدارس کے نظام
کو مزید مضبوط بنانے، رمضان میں زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنےاورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن
بکس رکھوانے کے اہداف دئیے۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس
ڈیپارٹمنٹ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھے شرکت کی اور مختلف
نکات پر کلام کیا۔
پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ،فیصل آباد ،لاہور اور اسلام آباد ریجن
مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
پاکستان سطح کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلا می بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول بہتر ہونے پر
حوصلہ افزائی کی نیز جہاں کارکردگی شیڈول میں کمی تھی وہاں مضبوطی لانے کی ترغیب
دلائی ۔تقرری کے اہداف دئیے ۔کابینہ سطح پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا، تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ
کے اسٹال لگانے کی ترغیب دلائی۔
آج رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری پاکپتن زون میں مساجد و
مدارس کا افتتاح کریں گے
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری 31 جنوری 2021ء سے
فیصل آباد کے مختلف زون میں مساجد و مدارس کا سنگ بنیاد اور افتتاح فرمارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں آج 17 فروری 2021ء کو رکن شوریٰ
حاجی محمد رفیع عطاری پاکپتن زون کا دورہ کریں گے جہاں مساجد و مدارس کا افتتاح و
سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع اور
تاجر اجتماع میں بیانات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
شیڈول کی تفصیلات درج ذیل ہے:
صبح 11:00 رحمان سٹی میں مسجد فیضان عشق رسول
مسجد کاسنگ بنیاد، 11:30 جامعۃ المدینہ للبنات گلشن فرمان 65 روڈ عارف والا کا سنگ
بنیاد، 12:20 جامعۃ المدینہ للبنات صدیق ٹاؤن گلی نمبر 2 عارف والا میں پردے میں
موجود اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں بیان، 1:00 بجے 27 E.Bہوتہ روڈ میں مسجد و مدرسہ کا سنگ بنیاد، 3:00
ڈیفنس سٹی میں مسجد فیضا جمال مصطفےٰ کا افتتاح، 3:45 اڈا ترکھنی عارف والامیں
فیضان مدینہ کا افتتاح، رات 8:00 کسی میرج ہال میں ہونے والے تاجر اجتماع میں
بیان، بعد نماز عشاء جامعۃ المدینہ گلزار مدینہ عارف والا میں زون ذمہ داران کا مدنی
مشورہ فرمائیں گے۔
نیو یارک میں
6 مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 6
مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو،
نیو جرسی،بینسن ایوینیو (Coney Island,
Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, New Jersey, Bensonhurst Avenue) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش
140 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے، روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار
رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔