دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو
جنوبی پنجاب صادق آباد میں تربیتی سیشن ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں
میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
گجرات میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد ، محمد ثوبان
عطاری نے بیان فرمایا
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گجرات میں
پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انجئینرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز ، P.H.D اور فنانس کے شعبہ سے وابستہ افسران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتیں دینی کاموں میں خرچ کرنے
، دینی کاموں عملی طور پر شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
منڈی بہاؤ الدین میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد ، محمد
ثوبان عطاری نے بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منڈی بہاؤ الدین میں پروفیشنلز
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا بار کے صدر، میڈیا انڈسٹری، کنسٹرکشن انڈسٹری،
ٹیچرز ایسوسی ایشن، انجئینرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز ، P.H.D اور
فنانس کے شعبہ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان
کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنی
صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے ، دینی کاموں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی
ترغیب دلائی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سپیریئر
کالج منڈی بہاؤالدین میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور
انتظامیہ سمیت کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا
عطاری نے خصوصی بیان فرمایا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان آن
لائن اکیڈمی کے ذریعے دینی تعلیم حاصل
کرنے اور کالج میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں اسی مقام پر بین الاقوامی اسٹوڈنٹس کے
درمیان بھی ٹریننگ سیشن ہواجس میں حاجی
سید فضیل رضا عطاری نے مدنی پھول بیان کئے۔
دعوت اسلامی کے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری ان دنوں
پاکستان کے دورے پر ہیں۔
دوران دورہ جامعۃ الفردوس حاصلپور پنجاب پہنچے
جہاں انہوں نے طلبائے کرام اور جامعہ کے ناظم مفتی بشیر احمد فردوسی صاحب سے
ملاقات کی۔سید فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی آنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام
مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج
چکوال زون کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس روحانی علاج مولانا محمد انور عطاری
نےشرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کا ذہن دیااور شعبے کے دینی
کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
رپوٹ:مشرف علی عطاری، ریجن ذمہ دار اسلام آباد ریجن )
14فروری 2021ء کو حافظ آباد کابینہ ڈویژن
شرقی کی مارکیٹ میں لگے مقدس اوراق کے باکسز خالی کرنے کا سلسلہ ہوا۔
شعبے کے زون ذمہ دار محمد عمران عطاری محافظ
اوراق مقدسہ کے ذمہ دار اور مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ باکسز خالی کیا اور
اسلامی بھائیوں کو مقدس اوراق کا ادب کرنے کا ذہن دیا۔ زون ذمہ دار محمد عمران
عطاری تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیااور نئے باکسز تیار کروائے۔ (رپورٹ: محمد عمران عطاری، زون ذمہ دار محمد
عمران عطاری)
نگرانِ مجلس فلک شیر عطاری کا مدرسۃ المدینہ میر پور
کشمیر پلاک چکسواری کادورہ
13 فروری 2021ء کو نگران مجلس مدرسۃ المدینہ
رہائشی فلک شیر عطاری نے میر پور کشمیر پلاک چکسواری میں قائم مدرسۃ المدینہ کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے ناظمین اور مدرسین سے ملاقات کی۔
فلک شیر عطاری نےشرکا کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں 2021ء میں
تعلیمی نظام کو ممتاز بنانے کا ہدف دیا۔ (رپورٹ: فلک شیر عطاری، نگران مجلس رہائشی مدارس)
15 فروری 2021ء کو جامعۃ المدینہ فیضان بہار
مدینہ اورنگی ٹاؤن کراچی میں شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا
جس میں جامعۃ المدینہ ناظم مولانا شکیل
اکبر عطاری مدنی، اساتذۂ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو میت کو غسل دینے،
کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ
ساتھ شعبے سے متعلقہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس شعبہ کفن دفن)
فیضان مدینہ فیصل آ باد میں کورسز کے ذمہ داران کے
درمیان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام
14 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آ باد میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا
جس میں ریجن فیصل آباد ذمہ دار، پاکستان تفتیش ذمہ دار، زون مدنی کورسز و اعتکاف
ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن فیصل آباد ذمہ دار سعیداحمدعطاری نے مدنی
کورسز کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ مدنی مشورے میں ایپلیکیشن کی ٹریننگ کا سلسلہ
ہوا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری،
رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف)
دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15
فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
معاون نگران مجلس فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد مزمل
عطاری نے رسید بکس کی واپسی، ای رسید کا
نفاذ، گوشوارہ کی بریفنگ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نظام کو اسلامی بہنوں میں نافذکرنے کے حوالے
سے گفتگو کی۔ (رپورٹ: آصف عطاری، معاون
نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر
اہتمام 12 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں فیصل آباد کے زون ذمہ دار، اراکین کابینہ، ڈویژن اور مارکیٹ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد کے ریجن ذمہ
دار حاجی غلام الیاس عطاری نے شیڈول، کارکردگی، نیٹ ورک کو مضبوط کرنے، اور تاجران
میں دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔حاجی غلام الیاس عطاری نے شرکا کو دعوت
اسلامی کے شعبے کو روزانہ 2 گھنٹے دینے اور مارکیٹوں میں اولاً 3 دینی کاموں کو
شروع کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد
کاشف عطاری، آفس ذمہ دار ریجن فیصل آباد)