ائمہ مساجد کراچی ریجن کے اکاؤنٹس ذمہ دار احمد رضا عطاری  کا اتوار 21فروری2021 کا اچانک بعد عشاء نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ بروز پیر انکے غسل وکفن دفن کے مراحل مکمل کروانے کےلئے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمدفیضان عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد سید قذافی عطاری مدنی انکے گھر تشریف لے گئے۔ غسل میت اور کفن دینے کے مراحل سنت کے مطابق مکمل فرمائے۔ بعد نماز ظہر جامع مسجد بیت المعظم اورنگی ٹاون11G/ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ خصوصی طور پر نگران ریجن کراچی و رکن شوری حاجی محمد امین عطاری ، رکن شوری حاجی محمد علی عطاری، نگران کابینہ اسید رضا(جاوید)عطاری، ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد سید قذافی عطاری مدنی، رکن ریجن جامعۃالمدینہ کراچی ریجن مولانا سلیم عطاری مدنی، ناظمین اعلی ائمہ مساجد کراچی ریجن نےنماز جنازہ میں شرکت کی۔

رکن شوری ونگران ائمہ مساجد حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نماز جنازہ کی امامت فرمائی،بعد نماز جنازہ نگران کراچی ریجن ورکن شوری حاجی محمد امین عطاری نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت فرمائی، نماز جنازہ کے بعد نگران مجلس ان کی تدفین کیلئے بہار مدینہ مسجد اورنگی ٹاؤن کے سامنے قبرستان میں سنت کے مطابق تدفین کا سلسلہ کیا۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)