مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا اپنے ممالک کی
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف کی
نگران اسلامی بہن کا عمان کی ملک نگران،
قطراور بحرین کی کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
ہوا۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور انہیں اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔مدنی
مشورےمیں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے جمشید
روڑ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضانُ المبارک کے نکات
بیان کئے نیززیادہ سے زیادہ سالانہ ڈونیشن
کے جمع کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی تھانہ
بولا خان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں تھانہ بولا خان کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رجب،شعبان اور رمضان میں
ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں نکات بیان کئے نیزرواں سال زیادہ سے زیادہ
ڈونیشن جمع کرنے اور کارکردگی وقت پر دینے
کی ترغیب دلائی۔

دعوت ِاسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں مدنی ریجن کویت خیطان ڈویژن میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں آٹھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے گزشتہ دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی
بہنوں کی تربیت کی اوردعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے مدنی پھول پیش
کئے نیزسالانہ ڈونیشن کےلئے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی سرجانی کابینہ میں تربیتی سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ڈونیشن سے متعلق
نکات سمجھائے گئے نیزای رسید کے نفاذ اور اس کی اہمیت بتاتے ہوئے ای رسید بنانا بھی
سکھایا گیا۔ اس موقع پرذمہ داراسلامی بہنوں نے مینول رسیدوں کی مناسب دیکھ بھال، ای
رسید پر وَرکِنگ کرنے اور بتائے گئے نکات کے مطابق ڈونیشن جمع کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
حیدرآباد ریجن کی نواب شاہ ڈویژن میں شخصیات
اسلامی بہن کے گھر محفل نعت اجتماع کا انعقاد

دعوت ِاسلامی کے شعبہ مجلس ِرابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی نواب شاہ ڈویژن میں شخصیات
اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ریجن کی
مختلف مخیر اسلامی بہنوں سمیت اسکول ٹیچر زنے شرکت
کی۔
مجلس
رابطہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم کے متعلق بیان فرمایا نیزماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی جس پر بعض اسلامی
بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیت پیش کی اوراپنے گھر ماہانہ محفل نعت رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔ محفل نعت کے اختتام پر شخصیات کے درمیان فیصان ِنماز
کتاب اور مختلف رسائل تقسیم کئے گئے۔
حیدرآباد ریجن سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ ڈویژن شکارپور میں شعبہ تعلیم
کے تحت ملاقات کاسلسلہ

دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کےزیراہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن
سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ ڈویژن
شکارپور میں ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
کا بینہ ذمہ دار اسلامی نے نرس ویکسینیٹر پرنسپل فیملی سے
ملاقات کی جس میں انہوں نے مکتبۃ المدینہ
کےرسائل تحفے میں پیش کئے۔ کابینہ ذمہ دار اسلامہ بہن نے انہیں مدنی مذاکرہ
دیکھنے، دینی حلقے میں شرکت کرنے، سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہونے اور ہفتہ وار
رسائل پڑھنےسننے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاپنی نیتیں پیش کیں۔

شیخ ِطریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا لہذاملک و بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کے
دینی کاموں کی کارکردگئ ملاحظہ فرمائیے ۔
روزانہ رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 112,124
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 32,231
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 40,754
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :
79,741
1200 درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 61,426
313 باردرود
پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 102,664
12 منٹ مطالعہ کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 90,991
نفل روزوں کی نیتیں کرنےوالی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 25,178
نفل روزہ
رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14,755
تہجد پڑھنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12,222
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں
تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں
پاکستان اور
بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں
کی رسالہ اذان کی برکتیں پڑھنے سننے کی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی
کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔ گزشتہ ہفتہ امیرِ اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ”اذان کی
برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں
کی رسالہ’’ اذان کی برکتیں ‘‘پڑھنے سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے
مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد7لاکھ58ہزار37 ہے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤدرن افریقہ میں دینی
کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ میں دینی کاموں میں ترقی کے حوالے
سے مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں موزمبیق کی کابینہ بیرا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
موزمبیق کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ون ڈے سیشن اور ہفتہ
وار اجتماع شروع کرنے مدنی مذاکرہ سننے نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا
ذہن دیا۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2021ء
ڈیفنس
کابینہ کا فیز 7 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ، اراکین ڈیفنس کابینہ، ڈویژن و علاقہ نگران سمیت شعبہ ذمہ
داران اور ان کی مشاورتوں نے شرکت کی۔ رکن
شوریٰ و نگران ساؤتھ سینٹرل زون حاجی علی عطاری نے خصوصی شرکت کی۔
رکن شوریٰ
نے اسلامی بھائیوں کو کابینہ میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور اپنے
شعبوں میں دینی کام بڑھانے اور اپنی مشاورتوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دئیے ۔( محمد حماد رضا، میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس کابینہ
کراچی)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 19فروری2021 ء بروز جمعہ سعید آباد
بلدیہ کراچی میں عبدالرزاق عطاری زون فنانس ذمہ دار
اسلامی بھائی نے بلدیہ کابینہ کا مدنی
مشورہ لیا جس میں نگران کابینہ، کابینہ
مالیات ذمہ دار ،ڈویژن نگران اور ڈویژن مالیات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
عبدالرزاق
عطاری نے ای رسید اکاؤنٹ اور مدنی عطیات کے اضافے کےلئے نکات دئیے۔ ای رسید اکاونٹ ذیلی تا زون ذمہ داران کا 28 فروری تک مکمل بنوانے کا
ہدف دیا۔ تعمیرات میں حاضری کی نیت کی اور آئندہ ماہ
15 مارچ 2021 کو مدنی مشورے کی تاریخ طے ہوئی۔(رپورٹ: عبدالرزاق
عطاری زون فنانس ذمہ دار)