گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ویژن کالج گوجرہ پنجاب میں ٹریننگ  سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے ٹیچرز، پرنسپل اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنےاور اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے اور اپنے ادارے میں دینی کاموں کو فروغ دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے F.G.R.F کے زیر اہتمام پاکستان کےریگستانوں اور غریب علاقوں میں مقامی لوگوں کی سہولت کے لئے کنویں کھدوانے کے ساتھ ساتھ ہینڈ پمپ، واٹر پمپ لگانے اور بچوں کی دینی تربیت کے لئے مدرسے قائم کئے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے بلوچستان میں مختلف پروجیکٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے فلاحی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی ذمہ داران سے بات چیت کی۔


شعبہ خدام المساجد  والمدارس دعوت اسلامی کے زیر تحت بختیار آباد ڈومکی بلوچستان میں ایک نئی مسجد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

سنگ بنیاد یوکے برمنگھم ریجن کے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری نے رکھا۔ اس موقع پر مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی موجود تھے۔حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کو مسجد آباد کرنے کا ذہن دیا اور دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 فروری 2021ء بروز ہفتہ علی پور چٹھہ، محلہ اسلام آباد میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  اہل علاقہ کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ محمد فیاض عطاری نے ماہِ رجب کی فضیلت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کے گناہوں کا کفارہ، دوسرے دن کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ پھر روزانہ ایک دن کا روزہ ایک ماہ کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔(رپورٹ: عبدالوحید صادق عطاری ، ڈویژن مشاورت نگران) 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلاۃ کے زیر اہتمام اتوار 21 فروری  2021ء بعد نمازِ عشاء ، جامع مسجد فیضانِ قطبِ مدینہ ، علاقہ دھوبی گھاٹ، ڈویژن عثمان آباد، رنچھوڑ لائن کابینہ میں ایک دن کا کورس منعقد ہوا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبہ اوقات الصلاۃ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں اوقات مکروہہ ، پرنٹڈ نقشوں اور نماز ایپ (Application) کے استعمال کا درست طریقہ بتایا۔ بلند عمارات والے اور ہوائی جہاز والے روزہ کب افطار کریں ؟ اس حوالے سے معلومات دیں۔سحر و افطار،ظہر ، ضحوۂ کبری کے اوقات اور سحری کا مستحب وقت نکالنے کا طریقہ بھی سکھایا ۔

رکن شوری حاجی یعفور عطاری سلمہ الباری نے19 فروری 2021ء بروز جمعہ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گجرانوالہ آفس میں فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین کے نگران مولانا یاسر عطاری مدنی ، فیضان آن لائن اکیڈمی بنات کے نگران مولانا مدثر عطاری مدنی اور لاہور ریجن ذمہ دار سخاوت عطاری مدنی کا مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں رکن ِشوری حاجی یعفور عطاری سلمہ الباری نے کامونکے ، قصور اور لاہور دارالسنہ میں نیو برانچ کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔

گزشتہ دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی سلمان عطاری و نگران فیس ڈپارٹمنٹ غلام مرتضی عطاری نےفیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کامدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران نے فیضان آن لائن اکیڈمی سے کورسز مکمل کرنے والے طلباء سے رابطہ کرنے اور ان سے گفتگو کے انداز کے بارے میں احتیاطیں ارشاد فرمائیں نیز آئی ٹی کے کاموں کو مزید آسان بنانے ،طلباء کی فیس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے بارے مدنی پھول دیتے ہوئے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔

19 فروری  2021ء بروز جمعہ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی اور رکن مجلس سخاوت عطاری مدنی کے ہمراہ حافظ آباد میں واقع فیضان مدینہ کا وزٹ فرمایا۔

دوران وزٹ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین و للبنات کی نیو برانچ کے حوالے سے مقامی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے تعمیرات اور دیگر پالیسیز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

حیدرآباد ریجن ذمہ دار جنید عطاری مدنی نے گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کلاتھ مارکیٹ برانچ حیدرآباد میں شفٹ وائز مختلف اوقات میں مشورہ فرمایا جس میں ناظمین،معاونین،تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار جنید عطاری مدنی نے شرکاء کو 2 گھنٹے دعوتِ اسلامی کو دینے اور 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر مختلف دینی کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن  اکیڈمی للبنات کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان اور ہند کے اسٹاف کی تمام اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے بذریعہ لنک شرکت کی۔

اجتماع میں نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری نے تربیت فرماتے ہوئے اسلامی بہنوں کی جانب سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات دئیے۔

اس اجتماع میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے قرآن کی اہمیت پر بیان فرمایاجبکہ نگران مجلس شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی نے بھی مختلف امور پر تربیت فرماتے ہوئے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات دئیے۔


انبیا ئے کرام کی ازواج کے حالاتِ زندگی پر دلچسپ،تحقیقی اور معلوماتی کتاب

اَزواجِ اَنبیا کی حِکایات

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے رسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار پروف ریڈنگ٭کتاب کو تحریر کرنے میں رُکنِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان اِنتظامی کابینہ حاجی اُبو رَجَب محمد شاہد عطَّاری کے مَدَنی چینل پر نشر ہونے والے سلسلے ازواجِ انبیا کے واقعات سے بھرپور اِسْتِفَادہ کیا گیا ہے۔ ٭کتاب 12 ابواب پر مشتمل ہے۔ ان میں سیِّدُ الْمُرْسَلِیْنﷺکی ازواجِ پاک کا ذِکْر حُصُولِ بَرکت کے لئے اور موضوع کی تکمیل کی خاطِر مختصر طور پر کیا گیا ہے کیونکہ ان پر شعبے کی تین۳ کتابیں ”فیضانِ اُمَّہَات المؤمنین، فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ اور فیضانِ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُنَّ“ پہلے سے مَوْجُود ہیں۔٭کوشش کی گئی ہے کہ تحریر کا انداز آسان سے آسان رکھا جائے تا کہ معمولی پڑھی لکھی اسلامی بہن بھی سمجھ سکے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی مشاورتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور انفرادی کوشش و ڈونیشن بکس کے نکات سمجھائے ۔ خاص طور پر دار المدینہ، جامعۃ المدینہ اور روحانی علاج کے شعبوں پر کلام کیا نیز ان شعبوں کی کمزوریاں دور کرنے پر توجہ دلائی، روحانی علاج کے بستوں اور جامعۃ المدینہ کے شیڈول کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔