دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام 18 فروری 2021ء شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ جڑانوالہ زون ذمہ دار نے بچیکی ڈویژن کا وزٹ کرتے ہوئے بکسز کا جائزہ لیا اور مقدس اوراق سے بھرے بکس ہاتھوں ہاتھ خالی کئے ۔ بعد ازاں قرآن محل کا وزٹ بھی کیا اور وہاں کے ذمہ دار سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا صحرائے مدینہ زون کا شیڈول رہا، ذکریا گوٹھ میں ذمہ داراسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور شعبہ کے کاموں پر بریفنگ دی  اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کی مختلف زون  شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کاآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے، شیڈول، کارکردگی وقت پر اور درست دینے کی ترغیب دلائی نیز رجب اور شعبان میں شخصیات اجتماع منعقد کرنے اور تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں سفر معراج کے حوالے سے ون ڈے سیشن A night journey کا انعقاد کرنےکے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 1کے علاقے لیاری میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم زون کے علاقے ٹھٹھہ اور گھارو میں شعبہ روحانی علاج ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اوراد عطاریہ کے بستے پر شرکت کی جس میں ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بستے کی تفتیش کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ دوران تربیت تحریری کام کرنے اور تجوید درست کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی کورنگی میں آن لائن ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو فروری 2021ءکا شیڈول دیا نیز اپنے اپنے شعبہ کا کام کس طرح بہتر کیا جا سکتا ہے اور شعبے کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ اوراق مقدسہ جڑانوالہ کے زون ذمہ دار نے شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے بکسز کا جائزہ لیا اور مقدس اوراق سے بھرے بکس مجلس اوراق مقدسہ  کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر ہاتھوں ہاتھ خالی کئے نیز مارکیٹس میں چوک درس کی سعادت حاصل کی۔ بعد ازاں غلہ منڈی میں تاجران سے ملاقاتیں کرکے 100 عدد باردانہ بھی وصول کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی لانڈھی کابینہ میں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کام کو آسان انداز میں کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز کفن دفن کا ٹیسٹ دینے کے لیے نام بھی وصول کئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی 3 میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئے کارکردگی و شیڈول بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کورنگی 3 میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیمِ رسائل پر کلام کیا نیز مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت جو بستہ لگتا ہے اسکا طریقہ معلوم کیااور نئے بستے لگانے کی ترغیب دلائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں بےشمار مدارس بنام مدرستہ المدینہ قائم ہیں جن میں صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے اور اس شعبہ کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اساتذہ کی زیر نگرانی مختصرعرصہ میں حفظ و ناظرہ کی تکمیل کی کارکردگی بھی دیکھنے میں آتی رہتی ہے۔

مدرستہ المدینہ للبنات فیصل آباد ریجن میں سال 2020 میں کم و بیش 230 طالبات نے 6 ماہ سے کم عرصہ میں ناظرہ اور 16 طالبات نے 12 ماہ سے کم عرصہ میں حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔