دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی کورنگی میں آن لائن ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو فروری 2021ءکا شیڈول دیا نیز اپنے اپنے شعبہ کا کام کس طرح بہتر کیا جا سکتا ہے اور شعبے کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔