دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام یوکے لندن (London)ریجن میں لوٹن کابینہ اور ایسٹ لندن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ڈونیشن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز نکات برائے رمضان کے نکات بیان کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 13تا 20فروری 2021ء کو یوکے لندن ریجن کے علاقوں سلاؤ (Slough)اور چشم(Chesham)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں69اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے اور نزع کے بارے میں بیان کیا نیزاجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کے غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا تا کہ ضرورت کے وقت اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ میت کو غسل وکفن دے سکیں۔


18فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسلامک  ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے اسکالرز کے درمیان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی ، متعلقہ شعبے کے تمام علمائے کرام اور ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”Corporate Politics“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ Corporate politicsحسد، غیبت، بہتان اور تہمت کا مجموعہ ہے جو ہم عام طور پر آفسز میں آپس کی گفتگو میں کررہے ہوتے ہیں۔ ہمیں ان تمام چیزوں سے بچتے ہوئے اپنی خدمات پوری جانفشانی سے ادا کرنی چاہئیں کیونکہ ہم ظاہری چیز کو دیکھتے ہوئے Corporate politics کا شکار ہورہے ہوتے ہیں جبکہ ادارے کی پالیسی سامنے آنے پر ہمیں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ نگران شوریٰ نے اسکلز بڑھانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہمیں اپنی اسکلزکو عبادات میں بڑھانا چاہیئے تاکہ رب کی رضا حاصل ہو۔

تربیتی سیشن کے اختتام پرنگران شوریٰ کے ہاتھوں سالانہ کارکردگی اور شعبے میں نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کو 1100 کے مدنی چیک اور شیلڈ زپیش کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے چاندی چوک میں ساؤتھ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی مشاورتوں اور نگران کابینہ اسلامی بہنوں کا مد نی مشورہ لیا ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اولاد کی تر بیت موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں بہتری لانےاور اجتماع کی تعداد بڑھانے کے اہداف دیئےنیز دینی کاموں کوبڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی  کی اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کوئٹہ زون کے علاقے اے ون سٹی میں مکتبۃالمدینہ کا افتتاح ہوا۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نےمکتبۃالمدینہ قائم کرنے کیلئے کتب و رسائل منگوائے۔ ذیلی تا زون ذمہ دار اسلامی بہنو ں کی کوششیں اس میں شامل رہی ۔ نیز ڈویژن بی ایم سی کیلئے 3 ماہ نامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں بابری چوک کے جامعۃالمدینہ میں تربیتی سیشن کا انعقادہواجس میں ریجن نگران و مشاورت نے بابری چوک کے جامعۃالمدینہ کی معلمات و ناظمات کو تعلیمی و تنظیمی معاملات کی تربيت کی۔

جبکہ دورةالحدیث کی طالبات کے درميان عبادت کی اہمیت بیان کیاور فرائض کے ساتھ نوافل ادا کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنےاور دعوت ِاسلامی کے دینی کام میں عملی طور پر شمولیت کا ذہن دیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی  اوکاڑہ زون میں ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا شعبہ ڈونیشن بکس کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ لیا ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےسابقہ کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی نیز کارکردگی کو بڑھانے اور گھریلو صدقہ بکس کےلئے بھی اہداف دیئے اور آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی کابینہ میں پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر بھی کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کےشعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی اوکاڑہ زون میں   ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا۔شعبہ ڈونیشن بکس کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ بصیر پور کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ لیا۔

رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو گھریلو صدقہ بکس میں اضافے کا ذہن دیا اور اہداف بھی دئیے نیز جدول اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، ٹوبہ زون ،  سمندری اطراف کابینہ کی ڈویژن ناراڈاڈا کے علاقے زم زم رضا میں گورنمنٹ ا سکول کی ٹیچرز کے ساتھ ملاقات  کا سلسلہ ہوا۔

رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے گورنمنٹ ا سکول کی ٹیچرز کے ساتھ ملاقات کی جس میں ٹیچرز کو دعوت ِاسلامی کے تحت شعبہ تعلیم میں ہونے والے دینی کاموں سے آگاہ کیا اورساتھ ہی دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر ٹیچرز نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور خود کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کےساتھ منسلک رہنے کی نیتیں بھی کیں اور آخر میں ٹیچرز کےدرمیان رسائل بھی تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے دارالسنہ للبنات میں 12 دن کااصلاح اعمال رہائشی کورس کا انعقاد ہواجس میں 58 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

اس کورس میں تیمم ،وضو ،غسل اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیزسنتیں آداب اور مسنون دعائیں بھی یاد کروائی گئی جبکہ زون اور ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی وقتاً فوقتاً بیانات کے ذریعے اسلامی بہنوں کو شرعی پردے کی ترغیب دلائی جس پر کورس کے اختتام پراسلامی بہونوں نے شرعی پردے کی نیت کرنےکےساتھ ساتھ آئندہ بھی دارالسنہ میں کورس کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی سرگودھا زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورےکا انعقادہواجس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے رمضان کے نکات پر کلام کیا اورہفتہ وار رسالہ و جائزہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی۔ نیز اس سال ڈونیشن کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو اہداف اہداف دئیے۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے اپنی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹوبہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں سمندری کابینہ کی علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے رجب کی بہاریں موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماہِ رجب کی فضیلت بتائی اورماہ رمضان کے نکات پر کلام کیا اوررجب کے تیسرے ہفتے ہونے والےاجتماعات کے لیے مقامات طے کئے نیز سمندری کابینہ میں تقرریاں کی گئی۔ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کے لیے نیتیں بھی پیش کیں۔