10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبے شب وروز للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بیرون ممالک کی شب و
روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن( London)، بریڈ فورڈ (Bradford)، مانچسٹر(Manchester)، برمنگھم(Birmingham)، اسکاٹ لینڈ (Scotland)، آئرلینڈ (Ireland) ،بنگلہ دیش (Bangladesh)، موزمبیق ( Mozambique)، ایران (Iran) ،جنوبی کوریا (South Korea)، جنوبی افریقہ (South Africa) کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن اسلامی بہن نے’’اولاد کی تربیت ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا نیز مدنی مشورے میں مختلف نکات سمجھائے ، تحریری مقابلہ
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے بارے میں اسلامی بہنوں کو ذہن دیا اور ہر ماہ اپنا شیڈول
جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔