10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 18 فروری2021ء کو ڈنمارک (Denmark )میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 23 سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے”نزع“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کی تربیت کی جبکہ علاقائی دورہ کی نگران اسلامی بہن نے غسل میت و کفن کاٹنے کا طریقہ کے بارے میں معلومات
فراہم کیں اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب
دلاتے ہوئے ذہن دیا کے وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے
وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔