دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے شہر رودرہم ، شیفیلڈ اور ڈونکاسٹر( Rotherham, Sheffield, Doncaster ) میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک سمجھ کر پڑھنے کے بارے میں نکات بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبے علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر پولک شیلڈز ( Pollockshields ) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 10 تا 16 فروری2021ء  تک یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، بلیک کنٹری،روسٹر، سینڈول،اسٹوک، والسال، پیٹر برو، ناٹنگھم ، برٹن، لیسٹر، ڈربی(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Black Coventry, Worcester Sandwell, Stoke, Walsall, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 975 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے فضائل بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن ویسٹ لندن کابینہ کے مختلف شہروں ہیرو ،ٹوٹنگ اور ہنسلو ( Harrow, Tooting and Hounslow )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام16 فروری 2021 ء بروز منگل سائٹ ایریا جامعۃ المدینہ میں  کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن میں 1ماہ پر مشتمل کورس”العلم النور“کا آغاز ہواجس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ترجمہ تفسیر سورہ نور، حدیث نبوی ﷺ،فقہ، جنت میں لے جانے والے اعمال، سیرت و معاملات ، Interactive sessions on social topics وغیرہ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ 


رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی   کے زیر اہتمام 15 فروری 2021ء بروز پیر ظفر وال مقام مدینہ ٹریول گوجرانوالہ زون نارووال کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں صدر رکشہ یونین ظفر وال محمد امجداڈا منیجر مدینہ ٹریول عبداللہ ، آنر رینٹ اے کار رانا محمد آصف اور آنر کار ڈیکوریشن شاپ محمد شکیل مہر نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں نگران مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان نے اخلاقیات کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع سمیت 7 دن فیضانِ نماز کورس کی دعوت میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ:خالد امین عطاری مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن )


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضانِ رجب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار221 اسلامی بہنوں نے رسالہ”فیضانِ رجب“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری 2021 ء کو امریکہ کی ڈویژن نیو یارک میں 4 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، بینسن ایوینیو (Coney Island, Ocean Avenue, Brighton Beach, Bensonhurst Avenue)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 109 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے” عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے، روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن( Brampton )اور کیلگری( Calgary) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 52 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کئ دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیتے ہوئے رجب میں روزے رکھنے اور روزانہ مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہرمانٹریال(Montreal)اور تھورن کلف(Thorncliffe) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 66 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کئ دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیتے ہوئے رجب میں روزے رکھنے اور روزانہ مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 18 فروری 2021ء سے یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم( Belgium )میں بذریعہ اسکائپ ڈیلی کلاس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

ڈیلی کلاس میں اسلامی بہنوں کو روزانہ قراٰنِ پاک کی تلاوت ، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کلاس کا دورانیہ 30 منٹ ہے ۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔