17 فروری 2021ء کو سیدی قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی اور مولانا فضل الرحمن مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی ہمشیرہ، ڈاکٹر رضوان اور ڈاکٹر خلیل صاحبان کی پھوپھی جان حضرت بی بی آمنہ رحمۃ اللہ علیہا 85 سال کی عمر میں مدینۃ المنورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ رحمۃ اللہ علیہاکو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندی ٔ درجات کے لئے دعائیں کیں۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مرحومہ رحمۃ اللہ علیہ کی دینی کاوشوں میں سے ایک خدمت بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ مدینہ شریف میں سیدی قطب مدینہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی حیات ظاہری میں آستانے پر روزانہ میلاد شریف ہوتا تھا جس میں لنگر کا بھی انتظام کیا جاتا تھا ۔روزانہ محفل کا کھانا آپ کی یہی شہزادی بی بی آمنہ رحمۃ اللہ علیہا پکایا کرتی تھیں حالانکہ آپ پاؤں سے معذورتھیں۔