دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو
اسپائر گروپ آف کالجز صادق آباد میں تربیتی سیشن ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس،
پروفیسرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان
کیا اور شرکا کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرنے ، ہفتہ وار
اجتماع اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
17 فروری 2021ء کو سیدی قطب مدینہ مولانا
ضیاء الدین مدنی رحمۃ
اللہ علیہ کی صاحبزادی اور
مولانا فضل الرحمن مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی ہمشیرہ، ڈاکٹر رضوان اور ڈاکٹر خلیل صاحبان
کی پھوپھی جان حضرت بی بی آمنہ رحمۃ اللہ علیہا 85 سال
کی عمر میں مدینۃ
المنورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں رضائے الہٰی
سے انتقال کرگئیں۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت
کرتے ہوئے صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مرحومہ رحمۃ
اللہ علیہاکو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندی ٔ درجات کے لئے
دعائیں کیں۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مرحومہ رحمۃ اللہ علیہ کی
دینی کاوشوں میں سے ایک خدمت بیان کرتے
ہوئے فرمایاکہ مدینہ شریف میں سیدی قطب مدینہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی حیات
ظاہری میں آستانے پر روزانہ میلاد شریف ہوتا تھا جس میں لنگر کا بھی انتظام کیا
جاتا تھا ۔روزانہ محفل کا کھانا آپ کی یہی شہزادی بی بی آمنہ رحمۃ اللہ علیہا پکایا
کرتی تھیں حالانکہ آپ پاؤں سے معذورتھیں۔
شاہی میرج ہال عارف والا میں تاجر اجتماع کا انعقاد، حاجی
رفیع عطاری کا بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری 2021ء کو
شاہین میرج ہال بلاک Eعارف والا میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی تاجران، مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ نے رکن حاجی محمد رفیع عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور دیگر پروجیکٹس کا
تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔رکن شوریٰ نے
انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے ہاتھوں عارف والا میں
مساجد و مدارس کا سنگِ بنیاد
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد رفیع عطاری نے 17 فروری 2021ء کو پاکپتن زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عارف
والا میں مختلف مقامات پر مساجد و مدارس اور جامعۃ المدینہ للبنات کا سنگ بنیاد
رکھا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے مدنی پھول بیان کیا
اور اختتام پر عاشقان رسول سے ملاقات کی۔
سنگ بنیاد رکھے جانے والے مقامات کی تفصیلات
ملاحظہ کریں: فیضان عشق ِ رسول رحمان سٹی عارف والا، جامعۃ المدینہ للبنات گلشن
فرمان 65 روڈ عارف والا، مسجدو مدرسہ علی
المرتضیٰ ترکھنی عارف والا، E.B ہوتہ روڈ چک نمبر 27 عارف والامیں مسجد و مدرسہ کا سنگ بنیاد
عالمی مدنی مرکز میں 809واں ویں عرس خواجہ غریب نواز کا
انعقاد، مولانا الیاس قادری نے مدنی پھول بیان کئے
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 6 رجب المرجب 1442ھ کی شب خواجہ غریب نوازمعین الدین سید حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 809 واں عرس کے موقع پر مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ مدنی مذاکرے کے آغاز میں جلوس خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا اہتمام
ہوا۔
اس
روحانی محفل میں نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور منقبت خواجہ
غریب نواز رحمۃ
اللہ علیہ پڑھی گئی جبکہ شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خواجہ غریب
نواز رحمۃ
اللہ علیہ کی دینی خدمات کو بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی جانب سے کئے سوالات کے جوابات
دیئے۔اس موقع پر جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری، نگران شوریٰ مولانا
محمد عمران عطاری،دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام اور اراکین شوریٰ سمیت عاشقان رسول کی بڑی تعداد موجود تھی۔
رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری کا مدنی مرکز اڈہ رنگ شاہ میں
تعمیرات کاموں کا جائزہ
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد رفیع عطاری نے 17 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اڈہ رنگ شاہ کا وزٹ کیا۔
رکن شوریٰ نے وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران سے ملاقاتیں
کیں اور انہیں تعمیرات جلد مکمل کروانے اور مدنی مرکز سے دینی کاموں کا آغاز کرنے
کاذہن دیا۔
تابعین کےاَقوال و احوال اورزُہدوتقویٰ کے بیان
پر مشتمل
حِلْیَۃُ
الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء
ترجمہ بنام
اللہ والوں کی باتیں ( جلد5)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر
خیال رکھا گیا ہے :
٭ ترجمہ کے لئے
دارُالکتب العلمیۃ ( بیروت، لبنان ) کا نسخہ ( مطبوعہ۱۴۱۸ھ / ۱۹۹۷ء ) استعمال کیا گیا ہے ۔٭ چونکہ
ہمارے پاس اس کتاب کاایک ہی نسخہ ہے اوراس کے عربی متن میں بہت جگہ غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مگر دیگر کتب سے تلاش کرکے حتی الامکان دُرُستی
کی کوشش کی گئی ہے ۔ تاہم پھر بھی آپ غلطی پائیں تو تحریری طور پرمجلس کو مطلع فرمائیں ۔ ٭ سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے
اسلامی بھائی بھی اچھی طرح سمجھ سکیں ۔٭ آیات ِ مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قراٰن کنزالایمان سے لیا گیا ہے ۔٭ آیاتِ
مبارکہ کے حوالے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور حتی الْمَقْدُوراحادیث ِطیبہ اور اَقوالِ صحابہ وتابعین وغیرہ کی
تخریج بھی کی گئی ہے ۔٭ بعض مقامات پر مفید حواشی اور اَکابرینِ اَہلسنّت کی تحقیق
کودرج کردیا ہے ۔٭ صحابۂ کرام، راویوں رِضْوَانُ
اللہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اورشہروں کے ناموں پراِعراب کااِہتمام کیا گیا ہے ۔٭ کئی
مقامات پرمشکل اَلفاظ کے معانی ہِلالین ( brackets ) میں لکھ دیئے گئے ہیں ۔٭ تلفظ
کی دُرُستی کے لئے مشکل وغیرمعروف اَلفاظ پر اِعراب کااِلتزام کیا گیا ہے ۔٭ موقع کی مناسبت سے جگہ بہ جگہ عنوانات قائم کئے گئے ہیں ۔٭ علاماتِ ترقیم ( رُموزِاَوقاف ) کابھی بھرپورخیال رکھا گیاہے ۔
575صفحات پر مشتمل یہ کتاب2016ء میں تقریباً5ہزار
سے زائد چھپ چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف رضوی کابینہ بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے
میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔
کراچی ایسٹ
زون 1 میں زون سطح پر مدرسۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 میں زون سطح پر مدرسۃ المدینہ
للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی
گئی نیز پیشگی جدول ، کارکردگی جدول کی وصولی اور نگران کو اپڈیٹ کرنے نیز مدارس کی
تفتیش یعنی ٹیسٹ کے حوالے سے کلام کیا گیا، مفتشات بنانے، ان کی تربیت کرنے اور ٹیسٹ
پاس اسلامی بہنوں کے ذریعے نئے مقامات پر مدارس
کھولنے کے اہداف دئیے گئے۔
شعبہ مکتبہ
المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام فیصل آباد
ریجن کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
فیصل آباد ریجن میں جنوری 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے ماہنامہ فیضان مدینہ
کی بکنگ کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 209
سابقہ ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 257
ہفتہ وار اجتماع میں بستے لگنے کی تعداد: 571
مدرسہ المدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں کی
تعداد: 103
ماہانہ مدنی حلقہ میں لگنے والے بستوں کی تعداد:
32
پرائیویٹ مکتبہ المدینہ سے آرڈر کروانے کی تعداد
: 42
ہوم ڈلیوری سے آرڈر کروانے کی تعداد: 55
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ٹوبہ زون میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اجتماعات میں بستے لگانے اور آرڈرز کی
کارکردگی بڑھانے کے اہداف دئیے نیز شعبے
کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
کوئٹہ زون میں
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور مدرسۃالمدینہ
بالغات کی کابینہ مشاورت و ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور شعبے کی دینی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
Dawateislami