دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم  کے زیر اہتمام 05 مارچ 2021ء بروز جمعۃ المبارک کراچی کی مختلف کابینہ کا محمد عظیم عطاری شعبہ رابطہ برائے حکیم کارکردگی پاکستان نے وزٹ کیا۔

محمد عظیم عطاری شعبہ رابطہ برائے حکیم کارکردگی پاکستان نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے جس پر مختلف اسلامی بھائیوں نے بکنگ کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین سمیت ڈپٹی آف اسسٹنٹ، ڈپٹی ایڈیو ایجوکیشن، گرلز ڈپٹی ایجوکیشن اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل ٹیچرز  نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے”جنت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقاتِ نافلہ کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک کے اختتام پر شخصیات خواتین کو ماہنامہ فیضان مدینہ اورمکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا دو دن کارہائشی مدنی مشورہ ہوا جس میں کوئٹہ ، خضدار ، قلات اورٹھٹھہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مختلف شعبہ جات سے متعلق دینی کام بڑھانے پر بات چیت ہوئی ، گناہوں سے بچ کر دینی کام کرنے کا ذہن دیا اورآخر میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سکھر  تھر زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن نگران مع مشاورت نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور”نرمی اور حسن اخلاق کے فضائل“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا نیز نعم البدل تیار کرنے ، تقرریاں مکمل کرنے ، سالانہ ڈونیشن کے اہداف، ای رسید اکاؤنٹ اوپن کرنے ، رسید فِل کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے اور نگران و ماتحت اسلامی بہنوں کے آپس میں مضبوط رابطہ رکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم  کے زیر اہتمام 4 مارچ2021ء بروز جمعرات لیاقت آباد کراچی میں واقع مدنی مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ایسٹ ملیر کورنگی زون حکیم ندیم عطاری زون ذمہ دار نے شان حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تعظیم صحابہ، محبت صحابہ اور نسبت صحابہ کے موضوع پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم  کے زیر اہتمام 4 مارچ 2021ء بروز جمعرات لیاقت آباد کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ایسٹ ملیر کورنگی زون حکیم ندیم عطاری زون ذمہ دار نے شان حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تعظیمِ صحابہ، محبتِ صحابہ اور نسبت ِصحابہ کے موضوع پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن   کے زیر اہتمام05 مارچ 2021ء بروز جمعہ لاہور ریجن، گوجرانوالہ زون، کامونکی اطراف کابینہ، سادھوکی ڈویژن سادھوکی شرقی علاقہ تنبولی میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں ڈویژن سطح کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس اجتماع میں نگران کابینہ نے خصوصی شرکت کی۔

لاہور ریجن ذمہ دار مولانا ابو عتیق علی اصغر مدنی نے غسلِ میت کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمجھایا۔(رپورٹ:علی عطاری رکن زون مجلس کفن دفن)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیراہتمام ملتان کے علاقے وہاڑی کالونی  میں اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔

اجتماع میں رکن ریجن ملتان مولانا آصف عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔ اس موقع پر اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام مدنی بستہ بھی لگایا گیا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد کو تعویذات دئیے گئے۔(محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


مولا سے اپنے ملتا ہے بندہ نمازمیں

اُٹھ جاتا ہے جُدائی کا پردہ نمازمیں

نماز وہ عبادت ہےجو معبودِ برحق ، خالقِ حقیقی ، ہمارے رب عزوجل کی خوشنودی کا سبب ہے، کل بروزِ قیامت ہم گنہگاروں کی شفاعت فرمانے والےمکی مدنی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، دین کا سُتون ہے، اندھیری قبر کا چراغ ہے، عذابِِ قبرسے بچانے کا سبب ہے ، قبر کے اندھیرے کی ساتھی ہے ، قیامت کی دُھوپ میں سایہ ہے، پُل صراط پر نور ہے ، جنت کی کُنجی ہے ، بلاشبہ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں ، نماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے ، اور نمازمؤمن کی معراج ہے اور نمازی کے لئے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اُسے بروز قیامت اللہ پاک کا دیدار ہوگا۔

نماز کے یہ تمام فضائل اُس وقت ہی حاصل ہونگے، جب کہ نماز کو تمام فرائض وواجِبات کے ساتھ ادا کیا جائے، لہٰذا اگر نماز میں کوئی فرض رہ جائے تو نماز لوٹانا فرض ہے، لیکن اگرنماز میں کوئی واجب غلطی سے چھوٹ جائے یا کوئی ایسا فعل زیادہ ہو جائے جو نماز کی جنس سے ہو، مگر اُس وقت شامل نہ ہو تو اس سے "سجدہ سہو" واجب ہو جاتا ہے، یعنی قعدہ اَخیرہ میں تشہّد (التحیّات) کے بعد سیدھی جانب سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے ادا کرنے سے واجب کی تلافی ہو جاتی ہے، اگرچہ زیادہ واجب غلطی سے چھوٹ جائیں، سجدہ سہو ادا کرنے سے نماز لوٹانی نہیں پڑتی۔

"علم حاصل کرو" کے 10 حروف کی نسبت سے سجدہ سہو واجب ہونے کی 10 صورتیں:

الحمد(سورہ فاتحہ) کا ایک لفظ بھی رہ جانے کی صورت میں۔

2۔سورۃ پہلے پڑھنے اور الحمد (سورہ فاتحہ) بعد میں پڑھنے کی صورت میں۔

3۔تعدیلِ ارکان(مثلًا رکوع کے بعد ایک بار"سبحٰن اللہ" کہنے کی مقدار سیدھا کھڑا ہونا یا دو سجدوں کے درمیان ایک بار سبحٰن اللہ کہنے کی مقدار سیدھا بیٹھنا)بھولنے کی صورت میں۔

4۔فرض و وتر و سنتِ رواتب(مؤکدہ) میں قعدہ اولٰی میں تشہّد کے بعد بھولے سے "اَللّٰھمَّ صَلِّ عَلٰی مُحمَّدِِ یااَللّٰھُمَّ صَلِّ علٰی سیّدِنا" پڑھنے کی صورت میں۔

5۔تکبیرِ قُنوت بھولنے کی صورت میں۔

6۔دعائے قُنوت بھولنے کی صورت میں۔

7۔ قعدہ اولٰی بھول جانے کی صورت میں۔

8۔کسی قعدہ میں تشہّد کا کوئی حصّہ بُھول جانے کی صورت میں۔

9۔ قراءَت وغیرہ کسی موقع پرسوچنے میں تین مرتبہ "سبحٰن اللہ" کہنے کا وقفہ گزر جانے کی صورت میں۔

10۔ ایک رکعت میں تین سجدے یا دو رُکوع کرنے کی صورت میں۔

ان تمام صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے، اگر سجدہ سہو نہ کیا تو نمازلوٹانا واجب ہے۔

اللہ پاک ہمیں نماز کو اسکے تمام آداب ،فرائض و واجبات، سنن و مستحبات اور خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنے کی سعادت نصیب فرمائے۔آمین بِجِاہ النَّبیِ الاَمین


حدیث:

حدیث پاک میں ہے:"ایک بار حضور صلی الله عليه وسلم دو رکعت پڑھ کر کھڑے ہو گئے، بیٹھے نہیں، پھر سلام کے بعد سجدہ سہو کیا۔"اس حدیث کو ترمذی نے مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ سے روایت کیا اور فرمایا کہ یہ حدیث حسنِ صحیح ہے۔(بہار شریعت، جلد 1، ص 708)

1۔واجباتِ نماز میں سے جب کوئی واجب بُھولے سے رہ جائےتو اس کی تلافی کے لیے سجدہ سہو واجب ہے، "اس کا طریقہ یہ ہے کہ التحیّات کے بعد دہنی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرے پھر تشہّد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے۔(عامہ کتب،بہار شریعت ،جلد 1،ص 708)

2۔ سجدہ سہو اس وقت واجب ہے کہ وقت میں گنجائش ہواور اگر نہ ہو مثلاً نمازِ فجر میں سہو واقع ہوا اور پہلا سلام پھیرااور سجدہ ابھی نہ کیا کہ آفتاب طُلوع کر آیا، تو سجدہ سہو ساقط ہو گیا، یونہی اگر قضا پڑھتا تھا اور سجدے سے پہلے قرص آفتاب زرد ہو گیا، سجدہ ساقط ہو گیا، جمعہ یا عید کا وقت جاتا رہے گا جب بھی یہی حُکم ہے ۔(عالمگیری، ردالمختار ،بہارِ شریعت، جلد 1،ص 709)

3۔فرض ونفل دونوں کا حکم ایک ہےیعنی نوافل میں بھی واجب ترک ہونے سے سجدہ سہو واجب ہے۔(عالمگیری،بہار شریعت ،جلد 1،ص710)

4۔آیتِ سجدہ پڑھی اور سجدہ کرنا بھول گیاتو سجدہ تلاوت ادا کرے اور سجدہ سہو کرے۔(عالمگیری،بہار شریعت ،جلد 1، ص 711)

5۔تعدیلِ ارکان (یعنی رُکوع ،سُجود،قومہ،اور جلسہ میں کم از کم ایک بار" سبحان الله" کہنے کی مقدار ٹھہرنا)بھول گیا تو سجدہ سہو واجب ہے۔(عالمگیری،بہارِ شریعت،جلد 1،ص 711)

6۔رُکوع کی جگہ سجدہ کیا یا سجدہ کی جگہ رکوع یا کسی ایسے رُکن کو دوبارہ کیا، جو نماز میں مکرر مشروع نہ تھا یا کسی رُکن کومقدّم یا مؤخر کیا تو ان سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔

(عالمگیری،بہار شریعت ،جلد 1 ،ص 714)

7۔فرض کی پہلی دو رکعتوں میں، نفل و وتر کی کسی رکعت میں سورۃ الحمد کی ایک بھی آیت رہ گئی یا سورت سے پیشتر دوبارہ الحمد پڑھی یا سورت ملانا بھول گیا یا سورت کو فاتحہ پر مقدّم کیا یا الحمد کے بعد ایک یا دو چھوٹی آیتیں پڑھ کر رُکوع میں چلا گیا پھر یاد آیا اور لوٹا اور تین آیتیں پڑھ کر رُکوع کیا تو ان سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔

(درمختار ،عالمگیری،بہار شریعت،جلد 1،ص 710)

8۔کسی قعدہ میں اگر تشہد میں سے کچھ رہ گیا، سجدہ سہو واجب ہے نماز نفل ہو یا فرض۔

(عالمگیری ،بہار شریعت، جلد 1،ص 713)

9۔پہلی دو رکعتوں کے قیام میں الحمد کے بعد تشہّد پڑھا ، سجدہ سہو واجب ہےاور الحمد سے پہلے پڑھا، تو نہیں۔(عالمگیری،بہار شریعت،جلد 1،ص 713)

10۔تشہد پڑھنا بھول گیااور سلام پھیر دیا پھر یاد آیا تو لوٹ آئے، تشہد پڑھےاور سجدہ سہو کرے، یونہی اگر تشہد کی جگہ الحمد پڑھی ، سجدہ واجب ہو گیا ۔(عالمگیری )

(بہار شریعت،جلد 1، ص 713 تا 714،بہار شریعت، جلد اوّل، حصہ چہارم)


1۔کسی قعدہ میں تشہّد سے کچھ رہ گیا تو سجدہ سہو واجب ہے، نماز نفل ہو یا فرض۔

2۔واجباتِ نماز میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو سجدہ سہو واجب ہے ۔

3۔قُنوت یا تکبیرِ قُنوت یعنی (وتر کی تیسری رکعت قراءَت کے بعد قنوت کے لئے جو تکبیر کہی جاتی ہے)وہ اگر بھول جائے، سجدہ واجب ہے۔

4۔قراءَت وغیرہ میں اگر کسی موقع پر سوچنے میں تین بار سبحان الله کہنے کا وقفہ گزر گیا، سجدہ سہو واجب ہے۔

5۔فرض ترک ہونے سے نماز جاتی رہتی ہے، سجدہ سہو سے تلافی نہیں ہو سکتی، لہذا دوبارہ پڑھے، نماز میں واجبات ترک ہوئے سجدہ سہو کےدو سجدے سب کے لئے کافی ہیں ۔

5۔تعدیلِ ارکان بھول جائے تو سجدہ سہو واجب ہے ۔

6۔تعدیلِ ارکان یعنی رکوع کے بعد ایک بار سبحان الله کہنے کی مقدار سیدھا کھڑا ہونا واجب ہے۔

7۔فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور نفل اور وتر کی کسی رکعت میں سورۃ الحمد کی ایک آیت رہ گئی یا سورۃ سے پیشتر دوبارہ الحمد پڑھی یا سورت ملانا بھول گیا یا سورت کو فاتحہ پر مُقدم کیا یا الحمد کے بعد ایک یا دو چھوٹی آیتیں پڑھ کر رُکوع میں چلا گیا، پھر یاد آیا اور لوٹا اور تین آیتیں پڑھ کر رُکوع کیا، ان سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے ۔

8۔فرض ونفل دونوں کا ایک ہی حکم ہے یعنی نوافل میں بھی واجب ترک ہونے سے سجدہ سہو واجب ہے ۔

9۔پچھلی دو رکعتوں کے قیام الحمد کے بعد تَشَہُّد پڑھا تو سجدہ سہو واجب ہے، اگر پہلے پڑھا تو واجب نہیں ہے۔

10۔عیدین کی سب تکبیریں یا بعض بُھول جائے یا زائد کہیں یا غیرِ محل میں کہیں، ان سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے ۔

11۔قعدہ اُولی میں تشہّد کے بعد اتنا پڑھا اللھم صل علی محمد تو سجدہ سہو واجب ہے ، اسکی وجہ یہ نہیں کہ درودشریف پڑھا، بلکہ اس وجہ سے کہ تیسری کے قیام میں تاخیر ہوئی تو اگر اتنی دیر تک سُکوت کیا(چُپ رہی)جب بھی سجدہ سہو واجب ہے، جیسے قعدہ رُکوع و سجدہ میں قرآن پڑھنے سے سجدہ سہو واجب ہے، حالانکہ وہ کلامِ الٰہی ہے۔

حکایت بطورِ دلیل:

حضرت سیّدنا امام اعظم ابو حنیفہ رضی الله عنہ سے سرکار مدینہ صلی الله علیہ وسلم نے خواب میں اِستفسار فرمایا ، دُرود شریف پڑھنے والے پر تم نے سجدہ سہو کیوں واجب بتایا؟ عرض کی:" اس لئے کہ اس نے بُھول کر یعنی (غفلت سے )پڑھا، سرکارِ مدینہ صلی الله عليه وسلم نے یہ جواب پسند فرمایا۔

سجدہ سہو کا طریقہ:

التحیّات پڑھ کر بلکہ افضل یہ ہے کہ دُرودشریف بھی پڑھ لیجیے، سیدھی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کیجیے ، پھر تشہّد، دُرود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیجئے۔


(1) واجباتِ نماز میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو سجدہ سہو واجب ہے۔

( اسلامی بہنوں کی نماز)

(2) قعدہ اُولی میں پوری التحیات پڑھنے کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے میں اتنی دیر کی کہ جتنی دیر میں "اللھم صلی علی محمد" پڑھ سکےتو سجدہ سہو واجب ہے، چاہے کچھ پڑھے یا خاموش رہے، دونوں صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے ۔(قانونِ شریعت)

(3) قراءَت وغیرہکسی موقع پر سوچنےلگااور اتنی دیر ہوئی کہ تین بار"سبحان اللہ" کہہ سکے،تو سجدہ سہو واجب ہے۔(قانونِ شریعت)

(4) تعدیلِ ارکان بُھول گیا،تو سجدہ سہو واجب ہے ۔(قانون ِشریعت)

(5) ایک رکعت میں دو رُکوع یا تین سجدے کئے ، یا قعدہ اُولٰی بھول گیا،تو سجدہ سہو واجب ہے۔(قانونِ شریعت)

(6) دعائے قُنوت یا تکبیرِ قُنوتبھول گیا،تو سجدہ سہو واجب ہے۔(قانونِ شریعت)

(7)عیدین کی سب تکبیریں یا بعض بُھول گیا یا زائد کہیں یا غیرِ محل میں کہیں،ان سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔ ( قانونِ شریعت)

(8) قعدہ،رُکوع و سُجودمیں قرآن پڑھنے سےسجدہ سہو واجب ہے۔( اِسلامی بہنوں کی نماز)

(9)قراءَت وغیرہ کسی موقعے پر سوچنے میں تین مرتبہ" سبحان اللہ " کہنے کا وقفہ گزر گیا،سجدہ سہو واجب ہو گیا۔

(10) نماز میں اگر چہ 10 واجب ترک ہوئے، سہو کے دو ہی سجدے سب کے لیے کافی ہیں۔(اِسلامی بہنوں کی نماز)