(1) واجباتِ نماز میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو سجدہ سہو واجب ہے۔

( اسلامی بہنوں کی نماز)

(2) قعدہ اُولی میں پوری التحیات پڑھنے کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے میں اتنی دیر کی کہ جتنی دیر میں "اللھم صلی علی محمد" پڑھ سکےتو سجدہ سہو واجب ہے، چاہے کچھ پڑھے یا خاموش رہے، دونوں صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے ۔(قانونِ شریعت)

(3) قراءَت وغیرہکسی موقع پر سوچنےلگااور اتنی دیر ہوئی کہ تین بار"سبحان اللہ" کہہ سکے،تو سجدہ سہو واجب ہے۔(قانونِ شریعت)

(4) تعدیلِ ارکان بُھول گیا،تو سجدہ سہو واجب ہے ۔(قانون ِشریعت)

(5) ایک رکعت میں دو رُکوع یا تین سجدے کئے ، یا قعدہ اُولٰی بھول گیا،تو سجدہ سہو واجب ہے۔(قانونِ شریعت)

(6) دعائے قُنوت یا تکبیرِ قُنوتبھول گیا،تو سجدہ سہو واجب ہے۔(قانونِ شریعت)

(7)عیدین کی سب تکبیریں یا بعض بُھول گیا یا زائد کہیں یا غیرِ محل میں کہیں،ان سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔ ( قانونِ شریعت)

(8) قعدہ،رُکوع و سُجودمیں قرآن پڑھنے سےسجدہ سہو واجب ہے۔( اِسلامی بہنوں کی نماز)

(9)قراءَت وغیرہ کسی موقعے پر سوچنے میں تین مرتبہ" سبحان اللہ " کہنے کا وقفہ گزر گیا،سجدہ سہو واجب ہو گیا۔

(10) نماز میں اگر چہ 10 واجب ترک ہوئے، سہو کے دو ہی سجدے سب کے لیے کافی ہیں۔(اِسلامی بہنوں کی نماز)