حیدرآباد ریجن سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں شخصیات
اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
ریجن سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات
خواتین سمیت ڈپٹی آف اسسٹنٹ، ڈپٹی ایڈیو ایجوکیشن، گرلز ڈپٹی ایجوکیشن اور گورنمنٹ
گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل ٹیچرز نے شرکت
کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے”جنت کی اہمیت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقاتِ
نافلہ کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے
کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک کے اختتام پر شخصیات خواتین کو ماہنامہ
فیضان مدینہ اورمکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئیے گئے۔