دعوت اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام رابطہ برائے شخصیت پنڈی
بھٹیاں کے وفد نے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی(DSP)
عرفان الحق سلہریا سے الوداعی ملاقات کی۔ ماہنامہ
فیضان مدینہ اور خوشبو تحفے میں پیش کی ۔ (ذوالفقار عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ
حافظ آباد لاہور ریجن)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
ڈاکٹر اور مختلف مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس
اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی خصوصی طور پر
شرکت کی اور شخصیات خواتین نے ملاقاتیں
کیں۔
بلوچستان میں شخصیات سے ملاقات اور وریام ہاڑا کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت
گزشتہ دنوں
اسٹوڈنٹس اجتماع میں ہونے والے
اجتماع میں نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع میں رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی شخصیات کو شرکت کروائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ
زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کوئٹہ
کی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور چکی شاہوالی ڈویژن
میں دینی کاموں کے اضافے کے حوالے سے کلام
کیا نیز دیگر خواتین کو دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے منسلک کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔
ایم پی اے
معظم علی خان عباسی کی والدہ کے انتقال پر
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران نے تعزیت کی۔ مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے
اہل خانہ و جملہ لواحقین کو صبر کی تلین کی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے اجتماع شب معراج میں شرکت کی دعوت دی گئی جس پر
انہوں نے شرکت کی نیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گوادر
زون حب کابینہ میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن نگران دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان کے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے نیز سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت ، زون مشاورت، کابینہ مشاورت اورڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے،تقرری
مکمل کرنے،سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر
پور کوششیں کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ
کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی نیز دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
ایس پی انویسٹی
گیشن لودھراں چوہدری غلام مصطفیٰ گوجرنے مدنی مرکزفیضان مدینہ کاوزٹ کیا،نمازِجمعہ
اداکی۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار قاری
محمدخالداویسی عطاری نے مدرسۃ المدینہ ودیگرشعبہ جات کے حوالے سےبریف کیااورشبِ
معراج کے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔( مجلس رابطہ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ
لودھراں)
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم و رابطہ برائے شخصيات
کے زیرِ اہتمام کراچی محمود آباد کابینہ میں
شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
تعلیم کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے
”زکوة“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل بتائے نیز اپنی زکوۃ اور ڈونیشنز کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے
ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
05
مارچ 2021ء بروز جمعۃ المبارک رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے لاڑکانہ
میں ایس پی ہیڈکواٹر محمد کلیم، ایس پی
سٹی لاڑکانہ احمد فیصل، ڈی آئی جی
لاڑکانہ ناصر اقبال سے ملاقات کی۔
اجتماعِ شب معراج کی دعوت دی جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔ اس
موقع پر شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا ماہانہ
شمارہ فیضانِ مدینہ بطور تحفہ پیش کیاگیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم و رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن نوابشاہ
ڈویژن میں 2 مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں ٹیچرز ، کونسلرزاوربیوٹیشنز سمیت دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں کے فروغ کے لئے اپنے ڈونیشنز دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعات کے اختتام پر شخصیات خواتین کو مکتبۃالمدینہ کے مختلف رسائل تحفے میں پیش کئے
گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے
وفد کے ہمراہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ
داران نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کےڈائریکٹر
مارکیٹنگ زاہد اقبال، ڈائریکٹر اکاؤنٹ اینڈ منٹیننس ایس ایم شہزاد ، بلال احمد مارکیٹنگ
مینیجر اورفرخ صاحب ڈائریکٹر پروجیکٹ سے ملاقات
کی اور شجر کاری مہم پر مشاورت کی۔ اس
موقع پر طاہر فاروق (چیک)نیکسٹ ٹو ڈی جی پی، ڈی ڈی ایم اے سے بھی ملاقات کی اور ایف جی آر ایف کے حوالے سے بریف کیا ۔ دونوں
اداروں کے افسران نے فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی نیت کی ۔ ( محمد لیاقت عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب)
Dawateislami