دعوت اسلامی کے شعبہ  تعلیم و رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن نوابشاہ ڈویژن میں 2 مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں ٹیچرز ، کونسلرزاوربیوٹیشنز سمیت دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں کے فروغ کے لئے اپنے ڈونیشنز دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعات کے اختتام پر شخصیات خواتین کو مکتبۃالمدینہ کے مختلف رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔