دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 21 نومبر 2021ء کو پہاڑ پور ڈویژن میں ایک نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ صورتِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئےٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونيشن جمع کروائے اس کے ساتھ ہی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بنایا گيا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 21 نومبر2021ء  کو لاہور ریجن ڈیرہ اسماعیل خان زون زون نگران اسلامی بہن نے ڈيرہ اسماعیل خان کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کمزورياں دور کرنے اور 8 دينی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی نیز تقررياں پوری کرنے اور عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اللہ پاک اپنے بندوں پر بڑا ہی رحیم و کریم ہے  اس نے اپنے بندوں پر رمضان المبارک کے روزے فرض کر کے بڑا ہی احسان عظیم فرمایا ہے کہ بندۂ خدا روزہ رکھ کر خالق کائنات کا قرب پاتا ہے اور بے شمار خوبیوں سے مالا مال ہوتاہے۔

رمضان الکریم کے فرض روزوں کے علاوہ ہمیں نفل روزہ بھی رکھنے کی عادت ڈالنی چاہئے اس سے دینی و دنیاوی فوائد حاصل ہونگے۔

جہاں تک دنیاوی فوائد کا تعلق ہے تو دن کے اندر کھانے پینے میں وقت صرف ہونے سے بچ جاتا ہے اور پیٹ کی اصلاح اور بہت سی بیماریوں سے بچ جاتا ہے ۔۔ ہالینڈ کا پادری ایلف گال ‌‌( ALF GAAL ) کہتا ہے ۔ میں نے شوگر دل اور معدے کے مریضوں کو مسلسل 30 دن روزے رکھوائے۔ نتیجتاً شوگر والوں کی شوگر کنٹرول ہو گئی ۔ اور دل کے مریضوں کی گھبراہٹ اور سانس کا پھولنا کم ہوا اور معدے کے مریضوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ۔ ایک انگریز ماہر نفسیاتی سگمنڈ فرائیڈ کا بیان ہے : روزے سے جسمانی کھیچاؤ ، ذہنی ڈپریشن اور نفسیاتی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے۔(فیضانِ سنّت ،ص 939 )

دینی فوائد میں ایمان کی حفاظت جہنم سے نجات و گناہ سے بچنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے اور بھوک پیاس کے سبب طویل گفتگو تو مختصر میں سمیٹتا ہے۔ روزہ کی حالت میں اللہ پاک کی عبادت میں زیادہ وقت صرف کرتا ہے اور بہت سے اعمال صالحہ کر کے رب کریم کا قرب پانے کی جد و جہد میں مستغرق رہتا ہے اور احادیث مبارکہ میں روزے کے بے شمار فضائل و برکات ہے ان میں سے چند درج ذیل ہیں ۔

امیر المؤمنین حضرت مولائے کائنات علی المرتضی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ اللہ پاک کے پیارے رسول ، رسول مقبول سیدہ آمنہ کے گلشن کے مہکتے پھول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان صحت نشان ہے : بے شک اللہ پاک نے بنی اسرائیل کے ایک نبی کی طرف وحی فرمائی کہ آپ اپنی قوم کو خبر دیجئے کہ جو بھی بندہ اللہ پاک کی رضا کے لئے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے تو میں اس کے جسم کو صحت بھی عطا فرماتا ہوں اور اس کو اجر عظیم بھی دونگا ۔

(فیضانِ سنّت، ص: 939 )

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ مرآۃ المناجیح میں لکھتے ہیں : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: جو رضائے الہی کی تلاش میں ایک دن روزہ رکھے تو اللہ پاک اسے دوزخ سے اتنا دور کر دے گا جیسے اڑنے والے کوّے کی دوری جب وہ بچہ ہو حتیٰ کہ بوڑھا ہو کر مر جائے ۔ ( مرآۃ المناجیح ، 3 / 214)

حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں ۔ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے ، تو اللہ پاک اس کے اور آگ کے درمیان ایسی خندق کر دیگا جیسی آسمان اور زمین کے درمیان ۔( مرآۃ المناجیح ، 3 / 209)

حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیر کے روزے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا :اس میں ہم پیدا ہوئے اور اسی دن ہم پر قرآن اتارا گیا۔ ( مرآۃ المناجیح ، 3 / 201)

حضرت سیدنا سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: کہ جو اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے تو اللہ پاک اسے آگ سے ستر سال دور رکھے گا۔ (مرآۃ المناجیح ، 3/ 204)

سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’جنت میں آٹھ دروازے ہیں ان میں ایک دروازہ کا نام ریّان ہے، اس دروازہ سے وہی جائیں گے جو روزے رکھتے ہیں ۔ ( بہار شریعت حصہ 5 ص 967)

امام احمد باسناد حسن اوربیہقی روایت کرتے ہیں کہ حضور (صلی اﷲ علیہ وسلم) نے فرمایا: ’’روزہ سپر ہے اور دوزخ سے حفاظت کا مضبوط قلعہ۔ ( بہار شریعت حصہ 5 ص968)

حضرت سیِّدُنامغیث بن سمی رحمۃُ اللہِ علیہ ارشادفرماتے ہیں : ’’بروزِقیامت سورج لوگوں کے سروں سے چند گزکے فاصلے پر ہوگا اور جہنم کے دروازے کھول دئیے جائیں گے ، تواس کی لُواورسخت گرمی ان کی طرف چلے گی اور جہنم کی تپش ان کی طرف بڑھے گی حتی کہ زمین پران کاپسینابہنے لگے گا جوسڑی ہوئی لاش سے زیادہ بدبودار ہوگا مگراس وقت روزہ دار عرش کے سائے میں ہوں گے ۔ ( سایہ عرش کس کس کو ملے گا، ص: 40 )

حضرت سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیٔ رحمت شفیع امت مالک جنت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا اے بلال (رضی اللہ عنہ) آؤ ناشتہ کریں ۔ تو ( حضرت بلال رضی اللہ عنہ ) نے عرض کی میں روزے سے ہوں ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم اپنا رزق کھا رہے ہیں اور بلال ( رضی اللہ عنہ) کا رزق جنت میں بڑھ رہا ہے ، پھر فرمایا ۔ اے بلال ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ جتنی دیر تک روزہ دار کے سامنے کھانا کھایا جاتا ہے تو اس کی ہڈیاں تسبیح کرتی ہیں اور ملائکہ استغفار کرتے ہیں۔ ( مدنی پنج سورہ، ص 298)

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو روزے کی حالت میں مرا اللہ پاک قیامت تک کے لئے اس کے حساب میں روزے لکھ دے گا۔( مدنی پنج سورہ ص 298)

حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم چار کام نہ چھوڑتے تھے ۔ (1)عاشورہ کا روزہ ۔ (2)بقر عید کے دس دن اور(3) ہر مہینے تین دن کے روزے۔ اور(4) فجر سے پہلے کی دو رکعتیں ۔ ( مرآۃ المناجیح ، 3 / 213)

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین


پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےتاجران دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام گوجرانوالہ میں تاجراجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں کلاتھ مارکیٹ کے ہول سیل تاجران سمیت دعوتِ اسلامی کےنگران ِزون ،نگران کابینہ اوردیگرذمہ داران نےشرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطاری نےاسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دیتےہوئےعالمی سطح پرہونےوالی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔(رپورٹ: قمر الدین عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران گوجرانوالہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں)کے تحت21 نومبر 2021ء کو مظفرآباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے حوالے سے نکات بتائے اور کابینہ سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنےکا ذہن دیا نیز ہر ماہ فی کابینہ 1 بستے کا اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر ہتمام 15 نومبر 2021ء کو بن قاسم زون شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مدرسہ فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون تا علاقہ سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ماتحتوں کی خبر گیری‘‘ کرنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے علاوہ مدارس المدینہ میں اضافہ کرنے،وقت کی پابندی کرنے اور مدارس میں جائزوں کا نظام مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت گزشتہ دنوں ایمن آباد کامونکی کابینہ میں دینی حلقےکااہتمام ہواجس میں مارکیٹ کےبڑےتاجران سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفوررضاعطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت فرمائی۔

اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی۔(رپورٹ: قمر الدین عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران گجرانوالہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 18 نومبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 طارق روڈ اور ڈالمیا میں ماہانہ سیکھنے  سکھانے کے حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں163 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن بہادر آباد میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور دوسری جگہ زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ زون نگران اسلامی بہن نے ’’انفرادی کوشش ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نرمی ،شفقت اپنانے پر ذہن دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوسکیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون مہم کو بڑھانے کےلئے مزید کوشش کرنے اور اہداف ڈبل کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 19نومبر 2021ء کوکوئٹہ کابینہ ڈویژن وحدت کالونی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن کو پیمائش کرکے کاٹنے کا طریقہ سکھایا جس پر اسلامی بہنوں نے کہا کہ اس کورس کے ذریعے انہیں بہت سی معلو مات ملیں۔ مزید اس طرح کے تربتی کورسز منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء بروز ہفتہ( کراچی ریجن کوئٹہ زون، گودھرا، بختاور کالونی، الہ آباد کے علاقہ کے ہائی سکول، ڈویژن الہ آباد اور اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 184 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو نفل روزوں کی ترغیب دلائی ۔ بعدازاں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں روزانہ رسالہ نیک اعمال پُر کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ماہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کوجمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینِ اسلام کے پیغام کو عام کرنے اورمسلمانوں کی تربیت ورہنمائی کرنےوالی  تحریک ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھرسے لوگ جوق درجوق اسلام کے دامن سے جڑتے چلے جا رہے ہیں ۔

الحَمْدُ لله عزوجل 21نومبر2021ءبروزاتوارمدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تخصص فی الفقہ کرنےوالے اسلامی بھائی مولانا محمد علی رضا عطاری مدنی سےایک غیرمسلم نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا اوراُن سے اسلام کے بارےمیں معلومات لی۔

مولانا محمد علی رضا عطاری مدنی نےاُس غیر مسلم کواسلامی تعلیمات سےآگاہی دیتےہوئےاُسےاسلام میں داخل ہونےکی دعوت دی جس پراُس غیر مسلم نےاپنےسابقہ مذہب سے توبہ کرکےاسلام قبول کرلیا۔

بعدازاں اُن کی خواہش کےمطابق اُن کااسلامی نام محمدعلی رضارکھاگیا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 19 نومبر 2021ء بروز جمعہ کراچی ساؤتھ زون 2 مہاجر کیمپ کے علاقے رشید آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیز کفن دفن ٹیسٹ دینے کا بھی ذہن دیا جس پر 6 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کا اظہارکیا۔