پچھلےدنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز کے لئے 3دن کا سالانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں اسپیشل پرسنز کی تربیت ورہنمائی کے لئے مختلف نشستوں کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوری ٰحاجی فضیل رضا عطاری سمیت اراکینِ شوریٰ اورنگرانِ شعبہ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے۔

واضح رہے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے ان سنتوں بھرےبیانات کو اشاروں  زبان میں ٹرانسلیٹ کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر  2021 ء بروز جمعرات میمن گوٹھ ڈویژن لنک روڈ اور قائدآباد میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ و ڈویژن نگران سمیت کم و بیش 43ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان حلقوں میں نگران شوریٰ کا بیان ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہئے؟‘‘ سنایا گیاجس میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے اور دینی کاموں کی ذمہ داری کو نبھانے کا ذہن دیا گیا جس کو سننے سے اسلامی بہنوں میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا جذبہ بیدار ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء  کو ڈویژن جڑانوالہ کے علاقے عثمانیہ پارک میں اجتماع ذکر و نعت کا ا نعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران و اراکین کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع ذکر و نعت میں ’’کرامات غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ ملانےکا ذہن دیا گیا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کروائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء کو جڑانوالہ کابینہ ڈویژن بچیکی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جڑانوالہ کابینہ ذمہ دار، اطراف بچیکی کابینہ دار اور ڈویژن و علاقہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’خبر گیری یعنی پوچھ گچھ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ساتھ مدنی مرکز کے دیئے گئے طریقے کار کے مطابق شعبے کا کام کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے اور گھریلو صدقہ بکس کی رجسٹریشن بڑھانے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گلشن اقبال کراچی میں محفل نعت بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف کا  انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شر کت کی۔

نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث اعظم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء کو کراچی میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شر کت کی۔

نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء کو ڈسکہ کابینہ کے اطراف بھولا موسی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، سنت رسول ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


22 نومبر 2021ء کو MNAطلال چوہدری کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور دیگر امور پر کلام کیا۔ آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء  بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر عاشقان رسول نے تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو الٰہ یار میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کونمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


19 نومبر 2021ء کو  جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے میر پور خاص حضرت مولانا پیر سید حافظ منظور علی باچا خان صاحب (اسوٹا شریف والے)، مفتی بلال قادری صاحب اور مولانا یار سنگراسی صاحب سے ملاقات کی۔ جانشین امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور دیگر امور پر کلام فرمایا۔

بعد ازاں جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے مولانا سید گلزار علی باچا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔


19 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میر پور خاص میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کونمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔