دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام جامعۃالمدینہ للبنین محبت کالونی کوٹ مومن میں ہونے والے 7دن کے فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا۔

کورس کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس میں شریک طلباء اور معلمین نے شرکت کی۔ رکن کابینہ مجلس حج و عمرہ کوٹ مومن محمد شہباز عطاری مدنی نے شرکا کو کورس میں جو کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کرنے ، مختلف مدنی کورسز کے ذریعے علم دین حاصل کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکن کابینہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”معلم مدنی قاعدہ کورس“ جاری ہے۔

دوران کورس اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ کے اطراف میں مقامی افراد کو نیکی کی دعوت دی اور مختلف مدنی کاموں حصہ لیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

چوک درس کی تعداد: 83، انفرادی کوشش: 297، انفرادی کوشش سے اجتماع میں آنے والوں کی تعداد:117، مسجد میں رات اعتکاف کرنے والوں کی تعداد:55، تہجد ادا کرنے والوں کی تعداد :40، صدائے مدینہ لگانے والوں کی تعداد:32، بعد فجر مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد:98، اشراق و چاشت کی تعداد:67، 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کی تعداد:43، قرآن پاک کی تلاوت کرنے والوں کی تعداد: 33


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مظفر آباد A.J.Kیونیورسٹی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں B.Sاور M.Aکے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم انجینئر حافظ محمد حمزہ عطاری نےشرکا کو نیکی دعوت دیتے ہوئے ہوسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکن زون نے شرکا کو ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں حصہ لینے کی دعوت دی جبکہ یونیورسٹی میں میلاد اجتماع کروانے کے متعلق انتظامیہ سے بات چیت بھی کی۔ 


مظفر آباد میں قائم گورنمنٹ انٹر کالج میں 17 اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی حلقہ ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم انجینئر حافظ محمد حمزہ عطاری نے شرکا کو ہر نیک و جائز کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنے، درود پاک کی کثرت کرنے اور نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

رکن زون نے نماز کی شرائط بیان کرتے ہوئے شرکا کو مجلس شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں حصہ لینے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔


تصوف کے موضوع پر سیّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلی رحمۃ اللہ علیہ کا منفرد رسالہ

اَلْیَاقُوْتَۃُ الْوَاسِطَۃُ فِيْ قَلْبِ عَقْدِ الرَّابِطَۃِ

کی تشریح و تخریج بنام

ولایت کا آسان راستہ: تصوُّرِ شیخ

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭ آیات واحادیث اور دیگر عبارات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے۔٭ آیاتِ قرآنیہ کا ترجمہ ’’کَنْزُالْاِیْمَان‘‘سے کیا گیاہے۔٭مشکل الفاظ پر بھی حَتَّی الْاِمْکَان اعراب کی ترکیب کی گئی ہے تاکہ تلفُّظ کی غلطی سے بچا جاسکے۔٭اَغلاط سے حَتَّی الْمَقْدُور محفوظ رکھنے کیلئے تقابل، پروف ریڈنگ کے مراحل سے گزارا گیا ہے ۔٭ عربی وفارسی عبارات کا اصل کتب سے تقابل اورنظر ثانی بھی کی گئی ہے۔٭عبارتوں کی تخریج کتب کی عدم دستیابی کی بناء پرنہ ہوسکیں ، حاشیہ میں ان کے صرف نام لکھ دئیے گئے ہیں تاکہ بعد میں دستیابی کی صورت میں کسی بڑی تبدیلی کے بغیر ان کی تخریج کی جاسکے۔ ٭عربی اردو اورفارسی عبارتوں کو جداگانہ فاؤنٹ سے ممتاز کیا گیا ہے۔٭طویل عربی اور فارسی عبارات کا ترجمہ ان کے سامنے ہی کردیا گیا ہے تاکہ پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو۔آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ { } ، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، اور دیگر اَہم عبارات کو Inverted commas ’’ ‘‘ سے ممتاز کیا گیا ہے۔٭ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو آسانی ہو۔٭ علاماتِ ترقیم مثلاً:فل اسٹاپ(۔)، کومہ(، )، کالن(:) وغیرہ کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔ ٭فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے۔٭ آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مُصَنِّفِین ومُؤلِّفِین کے نام، ان کے سنِ وفات مع مطابع ذکر کر دی گئی ہے۔

112صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2016 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں10ہزار سے زائد شائع ہوچکاہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے35روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام18 اکتوبر 2020ء کولاہورتلونڈی و الٰہ آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورآئندہ 6 سالہ اہداف طے کئے نیز نئے علاقوں میں مدنی کام شروع کرنے کا ذۃن دیا جبکہ تقسيم کاری کابینہ پر نیو تقرری کی۔ شعبہ ذمہ دارااسلامی بہنوں نے الگ سے اپنی ماتحت کو مدنی نکات کے حوالے سے مدنی کام سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار زون سطح و کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون کے لئے زیاد زیادہ کوششیں کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِعطاریہ  کے زیرِ اہتمام18 اکتوبر 2020ء کو ہزارہ زون ہری پور کابینہ میں شعبہ مکتوبات و اورادِعطاریہ کی بستہ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مکتوبات و اورادِعطاریہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبہ مدنی بہاریں کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ بستے کی تشہیر کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا وعشقِ مصطفیٰﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام17اکتوبر 2020ءکوعمان میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 48اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو  ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ماریشس موزمبیق اور ملاوی کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون مہم کے لئےبھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔

مدنی مشورے میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماعات منعقد کرنے اور شخصیات پر انفرادی کوشش کرنے کے مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد کابینہ کے علاقے ملک پور کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے یونیٹی اسکول (Unity school ) اور شہزاد پبلک اسکول (Shehzad public school) کی پرنسپلز سےملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، اسکول میں درس اجتماع شروع کروانے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام لاہور جنوبی زون میں مختلف مقامات پر مختلف شارٹ کورسز کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔  گزشتہ دنوں تمام زون مشاورت کو بذریعہ اسکائپ ”جنت کا راستہ کورس“ کروایا گیا۔

نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ اب یہ کورس ہر سطح کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو کروایا جائے گا۔