Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of responsible
Islamic sisters of UK regions, (London, Bradford and Scotland) was held. Nigran
responsible Islamic sister of the ‘department of Shab-o-Roz’ analysed the Karkerdagi
(performance)
of the attendees Islamic sisters and did their Tarbiyyah too. Moreover, she explained
the important points of giving Madani news for the ‘department of Shab-o-Roz’. Besides,
she also encouraged them to take part in ‘writing contests’ and read the
monthly magazine ‘Faizan-e-Madinah’.
دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن
نے جامعۃ المدینہ کی ناظمات کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔
فیصل آباد
ریجن سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیراہتمام 15 اکتوبر 2020ء کو فیصل
آباد ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار نے میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، لیہ اور پاکپتن زون
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا۔
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 اکتوبر 2020ء بروز اتوار
ساہیوال میں نیوز چینل کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پروفیشنل مجلس کے
نگران ثوبان عطاری نے صحافیوں کو مدنی پھول دیئے اور انہیں دعوت اسلامی کی سرگرمیوں
کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صحافیوں میں حاجی پیر احسان الحق ادریس چئیرمین سنٹر نیوز،سید
محمد حماد حسین کاظمی۔ڈسٹرکٹ رپورٹر سیون نیوز،شاہد رفیق پبلک نیوز،عاطف اسحاق اے
ون نیوز یوکے،عمر نزیر بلوچ اردو پوائینٹ نیوز،احتشام چشتی وائس آف امریکہ،بابر صدیقی
سچ نیوز،سلیم کاٹھیہ مشرق نیوز،جاوید اقبال ہنجرا،محمد آصف وصلی ٹی وی ٹوڈے سمیت رانا
وحید احمد روزنامہ خبریں بھی شامل تھے۔(اسرار عطاری
پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں کوئٹہ زون کے عاشقان رسول کا مدنی حلقہ
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ میں تین دن کے لئے آئے کوئٹہ
زون کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسلِ میت کی اہمیت
و فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری،نگران کابینہ،ڈویژن
نگران سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے ذیلی حلقے کی
مضبوطی اور تقرری پر کلام کرتے ہوئے شرکا کوپیشگی جدول کے مطابق مدنی کام
کرنے، خود کو فعال کرنے اور دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون مدنی عطیات مہم
بھرپور جمع کرنے کے متعلق اہم نکات دیئے۔ (رپورٹ:غلام جیلانی
عطاری علاقائی نگران شہر فاروق آباد)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک
سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماڑی اٹک واہ کینٹ
زون میں ایک اسلامی بھائی محمد خرم عطاری کی رہائش گاہ پر شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی، مختلف سماجی
اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے حسن اخلاق کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کےمختلف مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔مدنی
حلقے کے اختتام پر شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ کتب سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم، عجائب القراٰن اور رسائل تحفے میں پیش کیا گیا۔
Dawateislami