تصوف کے موضوع پر سیّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلی رحمۃ اللہ علیہ کا منفرد رسالہ
اَلْیَاقُوْتَۃُ الْوَاسِطَۃُ فِيْ
قَلْبِ عَقْدِ الرَّابِطَۃِ
کی تشریح و تخریج بنام
ولایت کا آسان راستہ: تصوُّرِ
شیخ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭ آیات واحادیث اور دیگر عبارات کی
مقدور بھر تخریج کی گئی ہے۔٭ آیاتِ قرآنیہ کا ترجمہ ’’کَنْزُالْاِیْمَان‘‘سے کیا گیاہے۔٭مشکل الفاظ
پر بھی حَتَّی
الْاِمْکَان اعراب
کی ترکیب کی گئی ہے تاکہ تلفُّظ کی غلطی سے بچا جاسکے۔٭اَغلاط سے حَتَّی الْمَقْدُور محفوظ رکھنے کیلئے تقابل، پروف ریڈنگ کے مراحل سے گزارا گیا ہے ۔٭ عربی
وفارسی عبارات کا اصل کتب سے تقابل اورنظر ثانی بھی کی گئی ہے۔٭عبارتوں کی تخریج کتب کی عدم دستیابی کی بناء پرنہ
ہوسکیں ، حاشیہ میں ان کے صرف نام لکھ دئیے گئے ہیں تاکہ بعد میں دستیابی کی صورت میں کسی بڑی تبدیلی
کے بغیر ان کی تخریج کی جاسکے۔ ٭عربی اردو اورفارسی عبارتوں کو جداگانہ فاؤنٹ سے ممتاز کیا گیا ہے۔٭طویل
عربی اور فارسی عبارات کا ترجمہ ان کے سامنے ہی کردیا گیا ہے تاکہ پڑھنے اور
سمجھنے میں آسانی ہو۔آیاتِ قرآنیہ کو
منقش بریکٹ { } ، متنِ احادیث
کو ڈبل بریکٹ (( ))، اور دیگر اَہم
عبارات کو Inverted commas ’’ ‘‘
سے ممتاز کیا گیا ہے۔٭ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو آسانی ہو۔٭ علاماتِ ترقیم مثلاً:فل اسٹاپ(۔)، کومہ(،
)، کالن(:) وغیرہ کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔ ٭فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے رسالہ کا
اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے۔٭ آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مُصَنِّفِین ومُؤلِّفِین
کے نام، ان کے سنِ وفات مع مطابع ذکر کر دی گئی ہے۔
112صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2016 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں10ہزار سے زائد شائع ہوچکاہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے35روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔