Madani
Mashwarah of the responsible Islamic sisters of New York division
Under the supervision of
Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of the responsible Islamic sisters of New
York division (North America region) held. 20 Islamic
sisters had the privilege of attending the Madani Mashwarah. Region Nigran
Islamic sister evaluated the performance of the Islamic sisters present in the
Madani Mashwarah, gave them Tarbiyyah and presented them with the points for strengthening
Madani activities during lockdown. Moreover, the Nigran Islamic sister assigned
them Hadaf (targets) for decorating houses
with more and more flags and distributing booklets during the month of
Rabi-ul-Awwal.
فیصل آباد کابینہ میں فیضان آن لائن اکیڈمی
مجلس کے زیر اہتمام مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 12اکتوبر
2020ء بروز پیر فیصل آباد فیضان عطار میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی صدام حسین مجلس مالیات ذمہ دار ،رکن مجلس حافظ محمد سلمان عطاری اور فیس
ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار غلام مرتضی عطاری نے شرکا کو آئی ٹی اور مالیات کے
حوالے سے آگاہی دی اور سافٹ وئیر ،فیس واؤچر اور سٹوڈنٹ پورٹل جیسے کئی امور پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔( رپورٹ: محمد
فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مجلس سکیورٹی
کے زیر اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس سکیورٹی کے زون ذمہ دار اور اراکین
کابینہ نے شرکت کی۔
نگران مجلس محمد عادل عطاری نے شرکا کی تربیت کی
اور میلاد اجتماع، جلوس میلاد کی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ماہ نومبر
2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دیئے۔ نگران مجلس نے شرکا کو
12مدنی کاموں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور ذمہ داران میں تحائف تقسیم کئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے
اراکین سخاوت رضا عطاری اور عمران عطاری نے قصور میں قائم ہونے والی نیو
برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات و
للبنین Openکرنے کے حوالے سے وزٹ کیا۔ اراکین مجلس نے مقامی اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ جگہے کا جائزہ لیتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے متعلق
پالیسز سے آگاہ کیا۔
جناح ہسپتال کے زیر اہتمام ہسپتال میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و
ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
محفلِ نعت
میں جناح ہسپتال کے مختلف ڈاکٹرز اور پیرا
میڈیکل اسٹاف نے بیان میں شرکت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان
آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف نے شرکت کی۔ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی سخاوت رضا
عطاری نے مدنی مرکز کے ساتھ مخلص رہنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے
اراکین عمران عطاری اور غلام الیاس عطاری مدنی نے لاہور ریجن میں قائم ہونے والی
نیو برانچ کا وزٹ کیا۔ اراکین مجلس نے مدنی مرکز کی پالیسز کے مطابق مقام کا جائزہ
لیا اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔
فیضان آن لائن اکیڈمی
للبنات کا سنتوں بھرا اجتماع، حاجی منصور عطاری کا بیان
دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات
کے زیر اہتمام بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے نگران مدثر عطاری، اراکین مجلس
اور اسٹاف نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اصلاح سے متعلق مفید مدنی پھول بیان دیئے۔
فیضان آن لائن اکیڈمی
کی برانچ شیرانوالہ گیٹ میں ذمہ داران کامدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن
اکیڈمی کے تحت لاہور ریجن کی برانچ شیرانوالہ گیٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
اراکین مجلس غلام الیاس عطاری، محمد یونس عطاری اور ڈاکٹر مطیع اللہ صاحب نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں فیضان آن لائن
اکیڈمی کے اگست میں ہونے والے سروے میں ملنے والے Feedbackسے
متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوا۔
مجلس
رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس کا بنگلہ دیش کی ملک سطح اور زون
سطح مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020ء کو مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکنِ عالمی
مجلس کا بنگلہ دیش کی ملک سطح اور زون سطح مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور بہتری لانے کی ترغیب دلائی
گئی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن
اکیڈمی کے اراکین غلام الیاس عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی نے لاہور میں فیضان
آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کی تعمیرات کے حوالے
سے انجینئر اسلامی بھائی سے مشاورت کی۔ مدنی مشورے میں تعمیراتی کاموں کی
پالیسز پر کلام کیا اور اگلا لائحہ عمل طے کیاگیا۔
مجلس
رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس کا حیدرآباد، لاہور اور اسلام آباد
کی مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن
عالمی مجلس کا حیدرآباد، لاہور اور اسلام آباد کی مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ
مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپیشل مجلس رابطہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے نکات پیش کئے
گئے اور ذمہ داران کو اسپیشل مجلس رابطہ کے مدنی کاموں میں بہتری اور اضافے کے لیے
ترغیب دلائی گئی۔
Dawateislami