مومن وہ ہے جو ایمان کی صفت سے متصف ہو اور وہ اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام کے مطابق گزارے۔

صفاتِ مومنہ:

1۔ شوہر کی فرمانبردار: نیک اور پار سا عورت کہ جب ان کے شوہر موجود ہوں تو ان کی اطاعت کرتی اور ان کے حقوق کی ادائیگی میں مصروف رہتی اور شوہر کی نافرمانی سے بچتی ہے اور جب موجود نہ ہوں تو اللہ پاک کے فضل سے ان کے مال اور عزت کی حفاظت کرتی ہے۔ ارشادِ ربانی ہے: فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُؕ- (پ 5، النساء: 34) ترجمہ کنز الایمان: تو نیک بخت عورتیں ادب والیاں ہیں، خاوند کے پیچھے حفاظت رکھتی ہیں جس طرح اللہ نے حفاظت کا حکم دیا۔

2۔ خدا کو کثرت سے یاد کرنے والی: مومنہ عورتوں کی ایک اہم صفت یہ ہے کہ وہ زندگی کے کسی بھی لمحہ میں خدا کی یاد سے غافل نہیں ہوتیں۔ ارشاد ہے: وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِۙ- (پ 22، الاحزاب: 35) ترجمہ: اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں۔

3۔ معاہدے کی پاسداری: کامل مومنہ کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرتی ہے۔ ارشاد ہے: وَ اَوْفُوْا بِالْعَهْدِۚ-اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْـٴُـوْلًا (۳۴) (پ 15، بنی اسرائیل: 34) ترجمہ کنز الایمان: اور عہد پورا کرو، بے شک عہد سے سوال ہونا ہے۔

4۔ صبر کرنے والی: مومنہ عورت کی ایک یہ بھی صفت ہے کہ وہ نفس پر انتہائی دشوار ہونے کے باوجود اللہ پاک کی رضا کے لئے طاعتوں کی پابندی کرتی ہے اور شکایات کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ فرمایا: وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ (پ 22، الاحزاب: 35 ) ترجمہ کنز الایمان: صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں۔

5۔ روزہ رکھنے والی: مومنہ عورتیں فرض روزے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ نفل روزے بھی رکھتی ہیں۔ وَ الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ (پ 22، الاحزاب: 35) ترجمہ کنز الایمان: روزہ رکھنے والے اور روزہ رکھنے والیاں۔

6۔ نظروں کی حفاظت: مومنہ عورتیں اپنی نظروں کی حفاظت کرتی ہیں۔ وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ (پ 18، النور: 31) ترجمہ کنز الایمان: اور مسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں۔

7۔ زیب و زینت کرنا: مومنہ عورت سوائے اپنے محارم کے کسی اور پر اپنا بناؤ سنگار ظاہر نہیں کرتی ہیں۔ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا (پ 18، النور: 31) ترجمہ کنز الایمان: اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے۔

8۔ گھروں میں ٹھہری رہنا: مومنہ عورتوں کو حکم یہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ٹھہری رہیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ جائیں۔ وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ (پ 22، الاحزاب:33) ترجمہ کنز الایمان: اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو۔

9۔ خیرات کرنے والیاں: مومنہ عورتیں صدقہ و خیرات کرتی رہتی ہیں۔ وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ (پ 22، الاحزاب: 35) ترجمہ کنز الایمان: صدقہ کرنے والے اور صدقہ کرنے والیاں۔

10۔ سچ بولنے والیاں: مومنہ عورت کی صفت ہے کہ وہ ہمیشہ سچ بولتی ہیں۔ کبھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیتیں۔ فرمایا گیا: وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ (پ 22، الاحزاب: 35) ترجمہ کنز الایمان: سچے مرد اور سچی عورتیں۔

اللہ پاک ہمیں تمام صفاتِ مومنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔


شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ کراچی سٹی ذمہ دار مولانا صابر عطاری مدنی نے ماہِ ستمبر، ماہِ اکتوبر اور ماہِ نومبر 2023ء کی کارکردگیوں کا تقابلی جائزہ لیا اور مختلف امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ سٹی ذمہ دار نےنگرانِ شوریٰ، نگرانِ سٹی مشاورت اور نگرانِ شعبہ کی جانب سے ملنے والے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ مدنی کورسز اور ایگریریکلچر اینڈ  لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران (کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز محمد صابر عطاری، ایگریریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار عبد الرزاق عطاری، شارٹ ٹائم کورسز ذمہ دار مولانا حاشر عطاری مدنی) نے ڈسٹرکٹ ملیر- 1 کراچی کا دورہ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف کیٹل فارم میں ایڈمنز سے ملاقات کی اور اُن کے ورکروں میں شارٹ کورسز کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر ایڈمنز نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا بحریہ ٹاؤن کا بھی شیڈول رہا جہاں انہوں نے نگرانِ ٹاؤن سیّد رفاقت عطاری اور شعبہ کورسز کے ٹاؤن ذمہ دار مولانا فراز عطاری مدنی کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف پریسینٹ میں کورسز کا آغاز کرنے کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو دینی و شرعی مسائل سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کےتحت عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس، مدنی قافلہ کورس، تربیتی کورس، فیضان نماز کورس اور اصلاحِ اعمال کورس کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو اخلاقی و اصلاحی انداز اپنانے کا ذہن دیتے ہوئے بحیثیت مسلمان قراٰن و حدیث میں ہماری جو ذمہ داری بیان کی گئی ہے اسے مکمل طور پر شریعت کے مطابق اداکرتے رہنے نیز فکر مند رہنے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ نے مزید کلام کرتے ہوئےکورس مکمل کرنے کےبعد بھی فرائض و نوافل کی پابندی کے ساتھ سنتوں پر عمل پیرا ہونے، اپنے علاقوں میں جاکر نیکی کی دعوت عام کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے نیز ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے/ کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ عالم کورس کرکے دینِ متین کی خدمت کرنے کی نیتیں کرنے والے اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذہن سازی و حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضانِ مدینہ مدنی مراکز کے تحت 12 دسمبر 2023ء کو لکی مروت شین باغ،بنوں ڈویژن خیبرپختونخوا میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم الامور فیضان مدینہ، ائمہ فیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت دیگر متعلقہ مدنی عملے نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مولانا عبدالستار عطاری مدنی، زمان عطاری مدنی، فرمان عطاری مدنی،قاری محمد زاھد نواز عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے فیضان مدینہ مدنی مراکز کی آبادی کاری ، 12دینی کام و دیگر انتظامی معاملات، ہفتہ وار اجتماع اور تعمیرات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

اس کے علاوہ مدنی مراکز میں قرآن پاک کی الماریوں کے جائزے، صفائی ستھرائی اورشرعی رہنمائی کے لئے استفتاء تیارکرنے اور آمدن خرچ کا جائزہ نیز روز نامچہ گوشوارے،شعبہ جات کی پالیسیز سمیت تنظیمی اصولوں پر کلام ہوا۔(رپورٹ: قاری محمد زاھد نواز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


ہر وہ عورت جس نے کلمہ پڑھا، وہ مسلمان ہے۔ مگر یہ ضروری نہیں کہ ہر مسلمان عورت مؤمنہ بھی ہو۔ مومنہ اپنی عادات سے پہچانی جاتیں ہیں۔ قرآن میں رب کریم نے مومنہ عورتوں کی صفات کا تذکرہ جابجا کیا ہے۔ قرآن کریم سے مومنہ عورتوں کی چند صفات کا ذکر کرتے ہیں۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ وَ الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِۙ-اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا(۳۵) (پ 22، الاحزاب: 35) ترجمہ کنز العرفان: بےشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں صبر کرنے والے اور صبر کرنے والیاں اور عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے والیاں اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں اور روزے رکھنے والے اور روزے رکھنے والیاں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کرنے والے اور حفاظت کرنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور بہت یاد کرنے والیاں ان سب کے لیے اللہ نے بخشش اور بڑاثواب تیار کررکھا ہے۔

شانِ نزول: حضرت اسماء بنت ِعمیس رضی اللہ عنہا جب اپنے شوہرحضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ حبشہ سے واپس آئیں تو ازواجِ مطہرات سے مل کر انہوں نے دریافت کیا کہ کیا عورتوں کے بارے میں بھی کوئی آیت نازل ہوئی ہے۔ اُنہوں نے فرمایا: نہیں، تو حضرت اسماء نے حضور پُر نور ﷺ سے عرض کی: یا رسولَ اللہ! عورتیں توبڑے نقصان میں ہیں۔ ارشادفرمایا: کیوں؟ عرض کی: ان کا ذکر خیر کے ساتھ ہوتا ہی نہیں جیسا کہ مردوں کا ہوتا ہے۔ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی۔

خلاصہ یہ ہے کہ جو عورتیں اسلام، ایمان اورطاعت میں، قول اور فعل کے سچا ہونے میں، صبر، عاجزی و انکساری اور صدقہ و خیرات کرنے میں، روزہ رکھنے اور اپنی عفت و پارسائی کی حفاظت کرنے میں اور کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے میں مردوں کے ساتھ ہیں، تو ایسے مردوں اور عورتوں کے لئے اللہ رب العزت نے ان کے اعمال کی جزا کے طور پر بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔ ( ابو سعود، الاحزاب، تحت الآيۃ: 35: 7/321)

امر بالمعروف ونہی عن المنکر: رب تعالیٰ بابرکت کلام میں ارشاد فرماتا ہے: وَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍۘ-یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ یُطِیْعُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗؕ- اُولٰٓىٕكَ سَیَرْحَمُهُمُ اللّٰهُؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ(۷۱) (پ10، التوبہ:71) ترجمہ کنز الایمان: اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے منع کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں اور اللہ و رسول کا حکم مانیں یہ ہیں جن پر عنقریب اللہ رحم کرے گا بےشک اللہ غالب حکمت والا ہے۔

مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق، آپس میں دینی محبت والفت رکھتے اور ایک دوسرے کے معین و مددگار ہیں۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لانے اور شریعت کی اتباع کرنے کا حکم دیتے ہیں اور شرک و معصیت سے منع کرتے ہیں۔ فرض نمازیں ان کے حدود و اَرکان پورے کرتے ہوئے ادا کرتے ہیں۔ اپنے اوپر واجب ہونے والی زکوٰۃ دیتے ہیں اور ہر معاملے میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا حکم مانتے ہیں۔ ان صفات سے مُتَّصِف مومن مرد اور عورتیں وہ ہیں جن پر عنقریب اللہ تعالیٰ رحم فرمائے گا اور انہیں دردناک عذاب سے نجات دے گا۔ بیشک اللہ تعالیٰ غالب اور حکمت والا ہے۔ (صراط الجنان، 4/173)


12 دسمبر   2023 کو بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ آن لائن ہوئی اور اس میں جدید ٹول کے ذریعے تعلیمی نظام کو کیسے مضبوط کیا جائے اس پر بات ہوئی اور اپنے اندر مثبت تبدیلی کیسے لائی جائی اس پر مدنی پھول بیان ہوئے ۔

اس کے علاوہ سید انس عطاری نے روزانہ قرآن پاک پڑھنے کے حوالے سے ترغیب دی اور شعبے میں تعلیمی نظام کو کیسے مضبوط کیا جائے اس پر مدنی پھول بیان کئے جبکہ ڈویژن ذمہ دار ملتان و بہاولپور غلام عباس عطاری نے شرکا کو 12دینی کاموں کے متعلق ترغیب دلائی اور خوفِ خدا کے حوالے سے ذہن دیا۔(کانٹینٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


7دسمبر2023ء بروز جمعرات فیضان آن  لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ملتان و بہاولپور ڈویژن جامعۃ المدینہ بوائز آن لائن کے مفتشین و معاونین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔(کانٹینٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی  مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 دسمبر 2023ء کو شعبہ مدنی کورسز کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی ذمہ دار مولانا صابر عطاری نے ماہ نومبر میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا نیز نگرانِ شوری ونگران سٹی مشاورت اور نگران شعبہ کی طرف سے آئے ہوئے مدنی پھولوں پر شرکائے مشورہ سے تبادلۂ خیال بھی کیا۔اختتام پر آئندہ کے اہداف بھی طے کئے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


12 دسمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ملیر ون-1 کراچی میں موجود سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز محمد صابر عطاری نے شعبہ ایگری کلچر لائیو اسٹاک کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالرزاق عطاری اور شارٹ ٹائم کورسز ذمہ دار مولانا حاشر عطاری مدنی کے ہمراہ مختلف کیٹلز فارم کے ایڈمنز سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنےاور وہاں ہونےوالے اجتماعات میں آنے کی دعوت دی نیز انکے ورکروں میں فرض علوم پر مشتمل شاڑٹ کورسز کروانے پر مشاورت ہوئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : صابر عطاری کراچی سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے وکلاء  ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ممبر پنجاب بار فاروق ڈوگر ایڈووکیٹ سمیت دیگر مختلف سینئر وکلا حاضر ہوئے۔

جہاں نگران شعبہ عبدالواحد عطاری ایڈووکیٹ نے وکلا کو نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کےمطابق زندگی گزارنے، مظلوموں کی مدد کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق دین اسلام کو پھیلانے کا درس دیا۔

اس کے علاوہ نگران شعبہ نے وکلا کو دعوت اسلامی کے صوبائی مدنی مرکز جوہر ٹاؤن فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے اور وہاں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری کے ساتھ میٹ اپ کی دعوت پیش کی نیز 23، 24 دسمبر بروز ہفتہ اتوار کو مدینہ ٹاؤن میں قائم فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے مدنی قافلے میں سفر کرنےاور نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر وکلانے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ لیہ میں  قائم جمن شاہ نجی اسکول میں میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول میں زیرِ تعلیم ا سٹوڈنٹس و اساتذہ شریک ہوئے۔

قاری بلال رضا عطاری نگران مجلس اصلاح اعمال نے” نماز کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو رسالہ 72 نیک اعمال میں موجود سوالات کے متعلق سمجھایا نیز ان کو اس پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ جائزہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)