اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 22دسمبر2020ءکوعرب شریف مدنی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد  گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 22دسمبر2020ءکوعرب شریف رضوی کابینہ  ڈویژن فیضان حسنین کریمین رضی اللہ عنہم میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد گیا جس میں تقریباً 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اصلاحِ اعمال کے تعلق سے بیان کرتے ہوئے نیک بننے کےلئے رسالہ نیک اعمال کی اہمیت بیان کی اور عمل کی ترغیب دلائی جس پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال لینے، پڑھنے اور عمل کرنے کی نیتیں کیں۔


شیخ طریقت، امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

اس ہفتے کا رسالہ

شانِ رفاعی

اس رسالے میں آپ یہ بھی پڑھ سکیں گے:

٭دیدارِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور خوشخبری٭ مخلوقِ خدا پر شفقت ٭دُنیا میں جنّتی محل کی ضَمانت٭ اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں58ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


19دسمبر 2020ءکی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: جب نمازکی اذان ہوجائے تو ہمیں نمازکی تیاری میں مصروف ہوجانا چاہئے،ہمارے گھرمیں مسجدکا ساماحول ہو،ہمارے بزرگوں کے گھروں کا یہی حال تھا ،مثلاًجب اذان ہوتی تو مُفسّرِ قرآن مفتی احمدیارخان صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے گھر سنّاٹاہوجاتا،مرد مسجدکی جانب روانہ ہوجاتے اورگھروالے نمازکی تیاری میں مصروف ہوجاتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اِحسان کرنا اچھا ہے ،اللہ پاک اِحسان کرنے والے کودوست رکھتاہے،اللہ پاک کی رِضا کے لیے کسی پر اِحسان کرناچاہئے ،اِحسان کرکے جتایا نہ جائے کہ اِحسان جتانے سے جس پر اِحسان کیا ہواُس کی دل آزاری اوراِیذا(تکلیف)ہوتی ہے،جس پر اِحسان کیاگیا ہواُسے اِحسان کرنے والے کا شکریہ اداکرنا چاہئے ۔

مدنی مذاکرے کے دیگر چند مدنی پھول بھی سوالاً جواباً ملاحظہ کیجئے

سوال: بچے پھلوں اورسبزیوں کی طرف رغبت کریں ،اس کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے ؟

جواب: پھل اور سبزیاں صحت کے لیے بہت ہی مفیدہیں اوربیماریوں سے حفاظت کا باعث ہیں ،علاج بھی غذاکے ذریعے ہونا بہترہے جہاں دوا کام نہ دے وہاں پھل اورسبزیوں سے علاج کارگرہوتاہے ،بچوں کو چاکلیٹ اورٹافیاں نہ کھلائی جائیں کیونکہ ان سے بھوک مرجاتی ہے ،جتنا ممکن ہوان چیزوں سے بچوں کوبچائیں ،خودبھی بچیں ،پھل کھانے کے فوائدکیسے ہوتے ہیں آپ تجربہ کرکے دیکھ لیں ،جب آپ کو تھکاوٹ ہوتو ایک کیلاکھا لیں ان شاء اللہ آپ کی تھکاوٹ دُورہوجائے گی ۔

سوال:خون (Blood)کی کمی ہوتوکون سا وظیفہ کیاجائےکہ خون بڑھ جائے؟

جواب:دُرُودِتاج دن میں کم ازکم 1 باریا 3 بارپڑھ کر پانی پر دَم کرکے پی لیں، تاحصولِ شفااس طرح کرتےرہیں ، کچھ ہی دن بعدرزلٹ بہتر آجائے گا۔ اِنْ شاۤء اللہ۔(دُرودِ تاج مکتبۃ المدینہ کی کتاب مدنی پنج سورہ کے صفحہ نمبر 176پر ملاحظہ کیجئے)

سوال: بیان وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب و رسائل کی ترغیب دلاتے ہوئے کیا حکمتِ عملی اختیارکی جائے؟

جواب: ہوناتویہ چاہئے کہ سارے کا سارامکتبۃ المدینہ گھرمیں سماجائے مگر لوگوں کی موجودہ حالت کو پیشِ نظررکھتے ہوئے ایک وقت میں ایک ہی چیزکی بھرپور ترغیب دلائی جائے ،اگرایک وقت میں دوتین چیزوں کی ترغیب دلائیں گے تو ہوسکتاہے کہ سننے والےاُلجھاؤ(Confusion) کا شکارہوجائیں اورتینوں کو نہ لیں ۔

سوال:مریض ناسازحالت میں کیاپڑھے ؟

جواب:چالیس (40)مرتبہ آیتِ کریمہ لَاۤ اِلٰـهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ پڑھ لے ،زبان نہ چلے تو دل ہی دل میں اللہ پاک کو یادکرتارہے ۔

سوال:بعض اوقات بیماری میں مالی صدقہ کرنے کا ذہن بنتاہے ،آپ کیا فرماتے ہیں بیماری میں ہی صدقہ کردینا چاہئے یا شفاہونے کے بعدکرنا چاہئے؟

جواب:مالی صدقہ نفس کو بہت گِراں یعنی مشکل ہوتاہے ،اس لیے جیسے ہی نیّت اورذہن بنے تو فوراًمالی صدقہ کرڈالنا چاہئے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” وضو کا ثواب “پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا اللہپاک! جو کوئی رسالہ ” وضو کا ثواب “ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے اس کا نامۂ اعمال گناہوں سے پاک کردے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  22 دسمبر 2020ء کو K.M.Cآفس کراچی میں ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

عزیر عطاری رکن مجلس اور ریجن ذمہ دار یاسر عطاری کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز کو شعبے کا تعارف پیش کیا اور انہیں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری سےملاقات کا وقت بھی دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  21 دسمبر 2020ء کو حسن اسکوائر میں قائم خلفائے راشدین مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ، کابینہ ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار یاسر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضائل بیان کرتے ہوئے میت کو غسل دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا۔ رکن مجلس نے کتاب ”تجہیز و تکفین کا طریقہ “ پڑھنے اور مجلس کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو دیکھنے اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 20 دسمبر 2020ء کو پیر کالونی کی جامع مسجد فیضان عطار میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مسجد کے نمازیوں نے شرکت کی۔

رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضائل بیان کرتے ہوئے میت کو غسل دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا۔ رکن مجلس نے کتاب ”تجہیز و تکفین کا طریقہ “ پڑھنے اور مجلس کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو دیکھنے اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس اوراق مقدسہ کے تحت بہاول نگر کی سبزی منڈی فورٹ عباس میں اوراق مقدسہ کے بکس لگانے کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ دار قاری جاوید عطاری نے چوک درس دیا اور عاشقان رسول کو ڈونیشن سیل کے ذریعے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چکوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چکوال کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، بستے پر درس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کےساتھ ساتھ پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مدنی مشورے میں کامرہ کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے بڑھانےاور دعائے صحت اجتماعات کروانے کا ذہن دیا گیا۔


نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے خوشخبری

دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی قاعدہ برئیل طرز پر شائع کردیا گیاہے۔

نابینا اسلامی بھائی اس مدنی قاعدے کے ذریعے درست مخارج کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنا سیکھ سکتے ہیں۔

اس مدنی قاعدے کو مکتبۃ المدینہ کی مخصوص برانچز سے خریدا جاسکتا ہےجن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، حیدر آباد ، کراچی


دعوت اسلامی کی مجلس اوراد عطاریہ کےتحت  20 دسمبر 2020ء کو جامع مسجد فاروق واہ کینٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اوراد عطاریہ واہ کینٹ کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، بستے پر درس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کےساتھ ساتھ پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مدنی مشورے میں کامرہ کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے بڑھانےاور دعائے صحت اجتماعات کروانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اوراد عطاریہ کےتحت  20 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کامرہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اوراد عطاریہ اٹک کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، بستے پر درس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کےساتھ ساتھ پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مدنی مشورے میں کامرہ کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے بڑھانےاور دعائے صحت اجتماعات کروانے کا ذہن دیا گیا۔