اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2020ء کو یوکے کے لنکشائر (Lancashire)کابینہ میں جاب کرنے والی اسلامی بہنوں کےلئے بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کے بارے میں مدنی پھول دئیے۔ دو اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لندن ریجن کے علاقے لوٹن (Luton)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”حب جاہ“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن ،  سکهر زون ، خیرپور کابینہ کے خیرپور ڈویژن کے علاقے اعظم کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۃٔ دعوتِ اسلامی نے نیک اعمال کے رسالے پُر کرنے اور ہر ماه جمع کروانے کا ذہن دیا گیا آخر میں اسلامی بہنوں میں نیک اعمال کے رسائل تقسیم بهی کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28 دسمبر2020ء سے برمنگھم ریجن   ساؤتھ برمنگھم ( South Birmingham ) میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کاسلسلہ جاری ہے جس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں اسلام سے قبل عورتوں کا حال، اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں ”V. I. P Ladies Jym“ میں مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں جم کی اونر اور ممبرز نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکاکو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں مکتبہ المدینہ کے مختلف رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 31 دسمبر 2020 اوریکم جنوری 2021ء کو برمنگھم ریجن کے شہر نارتھ برمنگھم  (North Birmingham) میں کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے۔

اس کورس میں اسلام سے قبل عورتوں کا حال، اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

داخلہ کے لئے خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں:


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 29 دسمبر2020ء سے  لندن ریجن کے علاقے سلاؤ(Slough) میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا جائے گا۔

داخلے کے خواہش مند اسلامی بہنیں اس پر رابطہ فرمائیں:


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ  بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان ریجن و کابینہ لاڑکانہ کی وارھ ڈویژن میں مدرسۃالمدینہ ذمہ دار کا کابینہ ذمہ دار نے مدنی مشورہ کیا جس میں وارہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”حسن اخلاق“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ مدنی مشورے کے بعد مدرستہ المدینہ بالغات پڑھنے پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن کے لیے نیت پیش کی۔ وارھ ڈویژن پر ذمہ دار کا تقرر بھی کیا گیا جو اب 1 جنوری سے مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز بھی فرمائیں گی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 29 دسمبر2020ء سے  لندن ریجن کے علاقےولز ڈن گرین(Willesden Green) میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا جائے گا۔

داخلے کے خواہش مند اسلامی بہنیں اس پر رابطہ فرمائیں:

Faizan-e-courseWillesdenGreen@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے زیر اہتمام  حیدرآباد کے مختلف علا قوں لطیف آباد نمبر 11 اور آفندی ٹاؤن میں ڈویژن اور علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گورنمنٹ اسکول ٹیچر سے ملاقات کی اور اسکول میں درس اجتماع کروانے کا ذہن دیا جس پر اگلے ہفتے اسکول کی اسٹاف ممبران کے درمیان درس کروانے کی نیت بھی پیش کی۔

اور اسی طرح بھی شعبۂ تعلیم ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک ٹیوشن سینٹر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کو رسالے بھی پیش کئے ۔


Under the supervision of the Short Courses Department of Dawateislami, a "Social Media Workshop" will be taking place in english for the Islamic sisters of Manchester Region, UK.

This course will be taking place on the 1st January 2021. The duration of this course will be 1 hour 15 mins.

To get the link for this course please contact:

mcr.sisters@yahoo.com


On the 26th December 2020, a Kafan Dafan (shrouding and burial) online training session took place especially for working Islamic sisters, in Lancashire Kabina, UK. 14 Islamic sisters attended this session.

The region level shrouding and burial responsible Islamic sister did a speech regarding the time of death, and a Muballigha (female preacher) did the training of how to bathe and shroud the deceased. The rulings of used (mustamal) water were discussed, and also, encouragement was given to avoid wasting water.2 islamic sisters made the intention to do the shrouding and burial test.