اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے چیتھم ہل(Cheetham Hill)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی، مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر6اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک( Denmark ) میں مقامی زبان ڈینیش میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں گے نیز انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ ِدسمبر 2020ء میں ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ ”مقامی زبان ڈینیش میں کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟ “کا انعقاد کیا گیا جس میں سے تقریباً 10 اسلامی بہنوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز  کے زیرِ اہتمام 24 دسمبر 2020ء کویورپین یونین ریجن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈنمارک، اسپین، اٹلی، ناروے، ہالینڈ آسڑیا ، جرمنی ، ناروے اور سویڈن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران شب و روز کی اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبہ شب و روز کے نکات سمجھائے نیز ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیااور شب و روز ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  دسمبر2020ء کے تیسرے ہفتے ناروے (Norway )میں بذریعہ اسکائپ 4مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبًا 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Italy) کی ڈویژن بولونیا (Bologna)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 23دسمبر2020ء کو یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپین، ناروے اٹلی ،فرانس، جرمنی، ڈنمارک اور ہالینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے اصلاح اعمال کے شعبے پر تقرریوں کے حوالے سے کلام کیا اور اس شعبے پر 100 فیصد تقرری کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبے کے لحاظ سے ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا طریقہ اور نکات تفصیل سے سمجھائے نیز ماتحت ذمہ دارا سلامی بہنوں کی جانب سے آ نے والے مسائل کا حل بھی بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی(Italy) کی ڈویژن میلان( Milan) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کی تحریک پر عمل بڑھانے کا ذہن دیا۔


حضرت علامہ  مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ

سفرِ مدینہ کے متعلق سوال جواب

(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

37صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2017 سے لیکر اب تک2 ایڈیشنز میں تقریباً80 ہزار سے زائد چھپچکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 22 دسمبر 2020ء بروز منگل جامع مسجد قباء محلہ اسلام آباد موترہ، ڈسکہ پنجاب پاکستان میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں موترہ اور ڈسکہ سمیت دیگر مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمداحمد سیالوی مدنی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز نے حاضرین کو مسجد کا ادب و احترام کرنے، تکالیف پر صبر کرنے، اساتذہ کا ادب و احترام اور اطاعت کرنے ، شیطان کے حیلوں اور سازشوں سے بچنے اور سنتوں کے مطابق کورس میں وقت گزارنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کے درمیان کھانے کے آداب اور طریقے بیان کرتے ہوئے مساجد کے فضائل سے آگاہ کیا ۔

محمداحمد سیالوی مدنی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز نے شرکا کو مدنی کورس میں کامیابی حاصل کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔(رپورٹ: محمدطاہر عطاری معلم مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 22 دسمبر 2020ء بروز منگل جامع مسجد فیضان مدینہ عقب تھانہ صدر احمد پور شرقیہ میں 7دن کا فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں اطراف کے علاقے سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمداحمد سیالوی مدنی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز نے حاضرین کو نماز کے احکام ،نماز کے واجبات، سنتیں اورآداب کے متعلق مدنی پھول یئے جبکہ نماز کے واجبات سکھاتے ہوئے جوتا پہننے کی سنتیں اور آداب کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس)


فیضان آن لائن اکیڈمی فیصل آباد زون ذمہ دار بلال عطاری مدنی نے21 دسمبر2020ء بروز  پیر مین برانچ ستیانہ روڈ میں شفٹ ناظمین، معاونین اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کاموں کے پچھلے مشورے میں دئیے گئے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ دیگر ذمہ داران کو بھی بڑھ چڑھ کر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔