Under the supervision of Majlis ‘Islah-e-A’maal’, a Sunnah-inspiring ‘Islah-e-A’maal Ijtima’ was held in Halifax and Keighley, West Yorkshire Kabina (UK) in previous days. 10 Islamic sisters had the privilege of attending this great Ijtima. The female preacher of Dawateislami delivered a Sunnah-inspiring Bayan via Skype, explained the methods of ‘acting upon ‘Nayk A’maal’ with ease’, gave the attendees (Islamic sisters) the mindset of making accountability of their deeds regularly and encouraged them to become the practicing individuals of ‘Nayk a’maal’.


Under the supervision of Majlis ‘Islah-e-A’maal’, an online Sunnah-inspiring ‘Islah-e-A’maal Ijtima’ was held in Leeds, West Yorkshire Kabina (UK) in previous days. 13 Islamic sisters had the privilege of attending this great Ijtima. The female preacher of Dawateislami delivered a Sunnah-inspiring Bayan via Skype, explained the methods of ‘acting upon ‘Nayk A’maal’ with ease’, gave the attendees (Islamic sisters) the mindset of making accountability of their deeds regularly and encouraged them to become the practicing individuals of ‘Nayk a’maal’.


دعوت اسلامی کے زیر انتظام کراچی ریجن سے مجلس کفن دفن کے ذمہ داران  نے25 دسمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک مختلف مقامات پر امیر اہلسنت کے حکم پر مدنی قافلے میں سفر کیا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکائے مدنی قافلہ کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ملتان میں رکن کابینہ نے امام و خطیب بسم اللہ مسجد پیراں غیب کےمولانا مفتی عامر فیاض مصطفائی صاحب سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں رکن کابینہ نے فیاض مصطفائی صاحب کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ رسالہ اور نیک اعمال کا رسالہ تحفے میں دیں جبکہ فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی دی جس پر انھوں نے تاثرات دیتے ہوئے اپنی مسجد میں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن کے ذمہ دار محمد ارسلان عطاری اور رکن سرگودھا زون محمد افضل عطاری  نے پچھلے دنوں سرگودھا کے شہر شاہپور اور خوشاب میں مختلف دفاتر میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی دعوت دیتے ہوئے 27 جنوری 2021 کو صحافیوں میں ہونے والے نگران شوریٰ کے بیان میں شرکت کی دعوت دی۔

دوسری جانب مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے تحت 25 دسمبر 2020ء بروز جمعہ فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور سے امیر اہلسنت کے حکم پر 3 دن کے مدنی قافلے راہ خدا میں سفر کے لیے شیخوپورہ روانہ ہوئے جس میں لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمرا ہ صحافی حضرات بھی شامل تھے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


پچھلے دنوں د عوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  حاجی محمد اطہر عطاری نے سندھ کے شہرنواب شاہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں صدر پریس کلب سمیت دیگر عہدیداران نے رکن شوریٰ کو خوش آمدید کہا،ا س موقع پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت نگران کابینہ نواب شاہ اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی حضرات بھی موجود تھے۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے پریس کلب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں، اس کیلئے دعوت اسلامی کا پلیٹ فارم آپ کے پاس ہے جس کے ساتھ ملکر آپ حضرات اپنے شعبہ میں رہتے ہوئے اللہ اور اسکے رسول کی رضا کیلئے نیکی کی دعوت کو عام کریں جبکہ رکن شوریٰ نے دعا فرمائی اور صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔

تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہتا ہے۔صحافت سے وابستہ افراد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سمیت دیگر مدنی مراکز کا وزٹ بھی کرتے ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر رکن شوریٰ نے دعا فرمائی اور صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ حیدر آباد زون کے رکن محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے   24 دسمبر 2020ء بروز جمعرات کاوش اخبار کے سینئر صحافی سعید افضال سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

واضح رہے ! پچھلے دنوں انکا ایکسیڈینٹ ہوا تھا جس میں انکی ٹانگ کا فیکچر ہوا جس پر ذمہ داران نے انکی عیادت کی اور انہیں نگران شوریٰ کے 27 جنوری 2021 کو صحافیوں میں ہونے والے بیان کی دعوت دی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


25 دسمبر2020ء بروز جمعتہ المبارک فیضان مدینہ احمدپورشرقیہ سے 5 مدنی قافلوں نے سفر کیا روانگی سے پہلے نگران کابینہ احمدپورشرقیہ مظفر حسین عطاری نے عاشقان رسول کی  راہ خدا میں سفر کرنے کے متعلق مختلف مدنی پھولوں پر تربیت کی۔

نگران کابینہ نے اس موقع پر راہ خدا کے مسافر وں کو امیر کی اطاعت کرنے ، شیطان کے حیلے اور سازشوں سے بچنے،مصیبتوں پر صبر کرنےاور مساجد کا ادب و احترام کرنے جیسے کئی امور دینیہ پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ : محمد عامر عطاری احمدپورشرقیہ کابینہ رکن زون مدنی قافلہ )


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضانِ مدینہ بورے والا میں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے فیضان نماز و اصلاح اعمال کورس میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی اور سید غلام الیاس عطاری مدنی نے حیدرآباد ریجن میں نیو زیر تعمیر برانچ کا وزٹ کیا۔

ذمہ داران دعوت اسلامی  نے تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیرات کے حوالے سے فیضان آن لائن اکیڈمی کی پالیسی کے مطابق کام کرنے اور برانچز کے کام کو جلد مکمل کرنے پر کلام کیا۔( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


گزشتہ روز یونیک گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر محمد اویس گھانگھر سمیت دیگر شخصیات نے حیدرآباد میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا دورہ کیا۔

ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی اور دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے ۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 19 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دران سمیت مفتشین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نگرانِ مجلس مدنی بستہ نے شرکا کو روحانیت،اخلاص اور تقویٰ کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی جبکہ سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر نگرانِ مجلس نے 2021 کی شعبے کی پلاننگ دی ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ لاہور جنوبی زون)