مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ حیدر آباد زون کے رکن محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے   24 دسمبر 2020ء بروز جمعرات کاوش اخبار کے سینئر صحافی سعید افضال سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

واضح رہے ! پچھلے دنوں انکا ایکسیڈینٹ ہوا تھا جس میں انکی ٹانگ کا فیکچر ہوا جس پر ذمہ داران نے انکی عیادت کی اور انہیں نگران شوریٰ کے 27 جنوری 2021 کو صحافیوں میں ہونے والے بیان کی دعوت دی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


25 دسمبر2020ء بروز جمعتہ المبارک فیضان مدینہ احمدپورشرقیہ سے 5 مدنی قافلوں نے سفر کیا روانگی سے پہلے نگران کابینہ احمدپورشرقیہ مظفر حسین عطاری نے عاشقان رسول کی  راہ خدا میں سفر کرنے کے متعلق مختلف مدنی پھولوں پر تربیت کی۔

نگران کابینہ نے اس موقع پر راہ خدا کے مسافر وں کو امیر کی اطاعت کرنے ، شیطان کے حیلے اور سازشوں سے بچنے،مصیبتوں پر صبر کرنےاور مساجد کا ادب و احترام کرنے جیسے کئی امور دینیہ پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ : محمد عامر عطاری احمدپورشرقیہ کابینہ رکن زون مدنی قافلہ )


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضانِ مدینہ بورے والا میں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے فیضان نماز و اصلاح اعمال کورس میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی اور سید غلام الیاس عطاری مدنی نے حیدرآباد ریجن میں نیو زیر تعمیر برانچ کا وزٹ کیا۔

ذمہ داران دعوت اسلامی  نے تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیرات کے حوالے سے فیضان آن لائن اکیڈمی کی پالیسی کے مطابق کام کرنے اور برانچز کے کام کو جلد مکمل کرنے پر کلام کیا۔( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


گزشتہ روز یونیک گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر محمد اویس گھانگھر سمیت دیگر شخصیات نے حیدرآباد میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا دورہ کیا۔

ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی اور دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے ۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 19 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دران سمیت مفتشین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نگرانِ مجلس مدنی بستہ نے شرکا کو روحانیت،اخلاص اور تقویٰ کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی جبکہ سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر نگرانِ مجلس نے 2021 کی شعبے کی پلاننگ دی ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ لاہور جنوبی زون)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 21 دسمبر 2020ء بروز پیر فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دران سمیت مفتشین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نگرانِ مجلس مدنی بستہ نے شرکا کو روحانیت اور اخلاص کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے انفرادی عبادت کرنے کا ذہن دیا جبکہ شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے تربیت کی اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر کلام کیا ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ لاہور جنوبی زون)


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ بائی پاس فاروق آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور ارکین کابینہ سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی لاہور زون نے خود پسندی اور خدمت دین اسلام کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے،قناعت اختیار کرنے اور خود پسندی سے بچنےپر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری رکن کابینہ شعبہ مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


چوک سرور شہید میں تعمیراتی پروجیکٹ کا وزٹ  


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانےاور نیکیوں سے بھرے لمحات سے نئے سال کا آغاز کرنے کے لئے دعوت اسلامی ہر سال کی طرح اس سال بھی New year Night پر محفل نعت کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔

اس محفل نعت کا اہتمام 31 دسمبر 2020ء کی شب 10:30 بجے ہوگا۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا جس کے بعد عاشقان رسول بارگاہِ رسالت میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ نعت خوانی کے بعد جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

بیان کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ New year Nightامیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ گزاریں اور نیکیاں کرتے ہوئے نئے سال کا آغاز کریں۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔


دعوت  اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت19 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ بیراج روڈسکھر میں 63دن کا مدنی کورس ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمدناصررضاعطاری معلم مدنی کورسز نے حاضرین کو اختتامی نشست کے موضوع پر مختلف مدنی پھول دیئے اور دینی کام اور کورسز کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف ) 


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جلالپور جٹاں ضلع گجرات  میں 3 جنوری 2021ء سے ایک ماہ کا” فیضان قرآن و حدیث کورس“ شروع ہونے جارہا ہے جس میں کوٹلی، سندھنوتی، دھیر کوٹ، چکار، لیپا، پٹہیکاکے عاشقان رسول داخلہ لے سکیں گے۔

کورس میں داخلہ لینے والے اسلامی بھائی ٭وضو کے مسائل ٭غسل، تیمم کا طریقہ ٭مدنی قاعدہ ٭نماز کا طریقہ ٭اذکارِ نماز ٭سنتیں آداب و دعائیں ٭فیضان سنت سے درس دینے کا طریقہ سیکھ سکیں گے۔