دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام31 دسمبر کو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں
گے
ہر جمعرات کی طرح 31 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی
کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ہونے والے اجتماع پاک میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع پاک کا آغاز جمعرات کی شب ساڑھے آٹھ بجے
تلاوت قرآن مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ
ہوگا۔
عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔
نوٹ: ہفتہ وار اجتماع براہِ راست مدنی چینل پر
بھی نشر کیا جائے گا۔
حجرہ شاہ مقیم
میں قائم جامع مسجد ابوبکر صدیق (فیضانِ مدینہ) میں 7دن کےفیضان نماز کورس کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 23 دسمبر
2020ء بروز بدھ حجرہ شاہ مقیم میں قائم جامع مسجد ابوبکر
صدیق (فیضانِ مدینہ) میں 7دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں فیضانِ نماز کورس کے شرکا نے شرکت کی ۔
7دن کے فیضان نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی احمد رضا عطاری معلم
فیضانِ نماز کورس نے شرکا کو نماز کا عملی مشق کروایا اور قعدۂ اخیرہ کے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )
دعوت ِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں پاکستان نگران
اسلامی بہن نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ایک اسلامی بہن کی عیادت کی ۔ اس میں عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار ، ریجن
سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اور فیصل آباد زون نگران بھی ہمراہ تھیں۔
دعوت ِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر فیصل آباد زون، رضا آباد ڈویژن کے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نگران اسلامی
بہن سمیت مقامی
اسلامی بہنوں اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
دعوت ِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد زون، رضا آباد ڈویژن کی جملہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے درس و بیان کے مدنی حلقے لگانے ، مزید دینی کام
کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور آخر میں ٹیلی
تھون کارکردگی پر حوصلہ افزائی فرمائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مختلف رسائل کے مطالعہ کی سعادت حاصل ہوتی ہے، علم دین کا بیش بہا خزانہ ہاتھ آتاہے اور عمل کی
برکتیں بھی ملتی ہیں۔
اس ہفتہ کا رسالہ ”وضو کا ثواب“ اجتماعی طور فیصل آباد ریجن میں مطالعہ کا فیگر
5634 رہا اس کے ساتھ ساتھ 9 مدارس المدینہ یوں نمایاں رہے کہ ان کےا سٹاف اور
طالبات کا 100 فیصد مطالعہ رہا۔
ان مدارس
المدینہ للبنات کہ نام حاضر ہیں۔
مدرستہ
المدینہ للبنات آدم چوک فیصل آباد۔
مدرستہ
المدینہ للبنات ڈی ٹائپ فیصل آباد۔
مدرستہ
المدینہ للبنات بنک چوک فیصل آباد۔
مدرستہ
المدینہ للبنات لالیاں۔
مدرستہ
المدینہ للبنات رحمے شاہ۔
مدرستہ
المدینہ للبنات فیضان صحابیات پاکپتن شریف۔
مدرستہ
المدینہ للبنات بہار مدینہ پاکپتن شریف۔
مدرستہ
المدینہ للبنات 288 پھاٹک ٹوبہ۔
مدرستہ
المدینہ للبنات حسن پورہ پاکپتن شریف۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن، چشتی کابینہ ، ملک بحرین، ڈویژن فیضان
غریب نواز میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 10اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
مبلغۃٔ
دعوتِ اسلامی نے” خوفِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ اللہ پاک کی اطاعت کریں اور نمازو روزہ کی پابندی کا ذہن دیا نیز نماز و
روزہ کی غفلت کی تباہ کاریاں اور آخرت میں ملنے والے عذاب سے آگاہ بھی کیا۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں جمعہ گوٹھ میں کابینہ مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں
ڈویژن تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔
اسلامی
بہنوں کا مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے رنچھوڑ لائن کابینہ میں کابینہ تا علاقہ ذمہ
داران کا مشورہ لیا انہیں ماہانہ کارکردگی فارم، کورسز اور شعبہ کے مدنی کاموں کے
حوالے سے اہداف بھی دئیے۔
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اورنگی کے ڈویژن
قذافی میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن قذافی کی 8 دینی کاموں کی
علاقہ نگران اور مختلف شعبوں کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں ذمہ داران کو احساس ذمہ داری اپنانے
کا ذہن دیا ۔ دوران تربیت ذمہ داران کو 8 دینی کاموں اور اسکے علاوہ دیگر دینی کاموں کو بہترین انداز میں کرنے کی
ترغیب دلائی نیز آخر میں ذمہ داران نے دینی
کاموں کی کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کی نیتیں
بھی کیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے پیارے آقا ﷺ کی زندگی کے چند خوبصورت واقعات سنائے جنہیں اسلامی
بہنوں نے بہت شوق اور محبت سے سنا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلادیش کے شہر کومیلہ زون میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔