دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مونٹریال(Montreal) میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن سمیت 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کاموں کو مزید بڑھانےاور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔