دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیراہتمام دسمبر 2020ء سے اسپین (Spain) میں اسلامی بہنوں کے لئے بذریعہ اسکائپ مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں6 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ احسن انداز میں قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جارہی ہے۔ دین کے ضروری مسائل بھی سکھائے جا رہے ہیں اور نماز یاد کروائی جا رہی ہے۔

داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ کریں۔