دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر  2020ء کے آخری ہفتے ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam ) دین ہاگ ( Den Haag )کی تقریبًا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ”فضول گفتگو سے بچنے“ کےموضوع پر بیان کرتے ہوے قراٰن وحدیث کی روشنی میں فضول گفتگو کی مذمت اور غیبت کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔