شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام مرتضی عطاری نگران فیس ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کے درمیان گفتگو کو کیسے بہتر بنایا جائے، جب گفتگو کریں تو کیا انداز ہونا چاہئے، انٹرنیشنل لیول پر کام کیسے کیا جاتا ہے، گفتگو کا معیار کیسا ہونا چاہئے، اصلاح کرنے کا بہترین انداز کیا ہونا چاہیئے اور سافٹ ویئر کے معاملات جیسے کئی اہم امور پر کلام کیا ۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی نے حب جاہ کی مذمت کے موضوع پر بیان کیا اور شرکاء کو مختلف مفید نکات دیئے۔


ہر جمعرات کی طرح آج بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا اور اس کے بعد بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت شریف پیش کی جائیگی۔ان اجتماعات میں اراکین شوریٰ سمیت مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے ، بیان کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور پھر صلوۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونےوالے اجتماع پاک میں شرکت کریں اور آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کی مجالس شعبہ خدام المساجد و المدارس اور شعبہ اثاثہ جات و تعمیرات کے نظام کو مزید بہتر بنانےکے لئے ”ون ونڈو سسٹم“ متعارف کروایا جارہا ہے۔ اس سسٹم کے لئے تمام ریجن میں ریجن نگران کی مشاورت سے اسلامی بھائیوں کی تقرری کا سلسلہ بھی ہوچکا ہے۔

اراکین شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی محمد علی عطاری کی مشاورت سے اس ون ونڈو سسٹم کے تمام نظام کو محمد وسیم عطاری مدنی (شعبہ اثاثہ جات) دیکھیں گے جبکہ محمد سلمان عطاری مدنی ان کے معاون ہونگے۔

عاشقان رسول اس” ون ونڈو سسٹم “کے ذریعے شعبے کے مختلف کاموں کے بارے میں رابطہ کرسکتے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

٭شعبہ خدام المساجد و المدارس کے متعلق کے کوئی کام یا کسی مسئلے کے حل کے لئے اسلامی بھائی رابطہ کرسکتے ہیں۔

٭ شعبہ خدام المساجد و المدارس کےتحت جگہ کی خریداری یا وقف کروانے وغیرہ کے لئے اسلامی بھائی رابطہ کرسکتے ہیں۔

٭کسی بھی اثاثے کی شرعی رہنمائی میں تاخیر ہو یا کوئی مسئلہ ہوتو اس کے حل کے لئے اسلامی بھائی رابطہ کرسکتے ہیں۔

٭نقشہ و تعمیرات کے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل یا تاخیر کے لئے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

٭کسی بھی اثاثے کی معلومات یا اپڈیٹ لینے یا کسی بھی مسئلے کی شکایت کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔

٭کسی بھی اثاثے کے قانونی کاغذات کو مکمل کروانے میں تاخیر یا قانونی کاغذات کی اپڈیٹ کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

نمبر شمار

ریجن

نام ذمہ دار

موبائل نمبر

ای میل ایڈریس

01

کراچی

محمد سلمان مدنی

03152678693

Property.helpkhi@dawateislami.net

02

حیدر آباد

محمد کامران عطاری

03152678661

Property.helphyd@dawateislami.net

03

ملتان

عبد الحامد عطاری

03152678662

Property.helpmlt@dawateislami.net

04

فیصل آباد

محمد سجاد مدنی

03152678663

Property.helpfsl@dawateislami.net

05

لاہور

محمد رضوان مدنی

03152678664

Property.helplhr@dawateislami.net

06

اسلام آباد

محمد شہباز مدنی

03152678667

Property.helpisl@dawateislami.net

مزید معلومات کے لئے مزید معلومات کے لئے ان نمبر اور ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

03152678693


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام28 دسمبر 2020ء سے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد کے لئے سات دن کا ”اصلاح اعمال کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔

اس کورس میں شرکت کرنے والے کو حسن اخلاق، طہارت و نماز، اولاد کی تربیت اور علم دین سیکھنے کے فضائل کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائیگی۔

واضح رہے اس کورس کا دورانیہ روزانہ ایک گھنٹہ ہوگا جو رات 7:30 بجےفیضان آن لائن اکیڈمی کے آفیشل Facebook سے براہ راست کروایا جائیگا۔

کورس میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/FaizanOnlineAcademy


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی قافلہ ریجن ذمہ دار حیدر آباد نے شرکا کی تربیت کی اور عاشقان رسول کو 25، 26، اور 27 دسمبر 2020ء کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام ریجن ذمہ دار مدنی قافلہ نے ڈویژن مدنی قافلہ کے ہمراہ جیکب آباد میں دکان دکان جاکر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دار نے انہیں 25، 26 اور 27 دسمبر 2020ء کو تین دن اور 8 جنوری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر کئی عاشقانِ رسول نے اپنی نیتیں پیش کیں جبکہ کثیر اسلامی بھائیوں نے اپنے نام بھی لکھوائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ نیول کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دینی کام، تعطیل اعتکاف اور علاقائی دورہ کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے سردی سے حفاظت کے لئے جامعۃ المدینہ کے رہائشی طلباء میں کمبل تقسیم فرمائے اور مسجد فیضان اولیاء مسجد کی تعمیراتی کا جائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 21 اور 22 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان بھر کے دار السنہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری اور پاک دارالسنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔

اس تربیتی سیشن میں دارالسنہ ذمہ داران کو یہ ذہن دیا گیا کہ ہر ذمہ دار کو خوش اخلاق، اپنے ٹارگیٹ کو فوکس میں رکھنے والا، خندہ پیشانی سے ملنے والا، Speaking Power رکھنے والا، صبر کا پیکر، سمجھداری اور احساس ذمہ داری رکھنے والا ہونا چاہیے جبکہ Communication Skills اپنے اندر develop کرنے اور ذمہ داران کو فعال کرنے اور دینی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اقبال ٹاؤن لاہور میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی اہمیت بیان کی اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ذہن دیا کہ ابھی وقت ہے کہ جتنا زیادہ نیکیاں کرسکتے ہیں کرلیں نیز رسالہ نیک اعمال کا تعارف کرواتے ہوئے جائزہ لینے کی نیتیں کروائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں 3 ڈویژنز میں بذریعہ کال مدنی مشورہ  لیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شارٹ کورسز کے حوالے سے کورسز کی تعداد بڑھانے پر کلام کیا نیز ڈویژن فاروق آباد میں شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں داتا صاحب کابینہ، ڈویژن اقبال ٹاؤن شخصیات کے علاقے میں ”مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد“  ون ڈے سیشن کورس ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شخصیات نے مزید شارٹ کورسز کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں بھی کیں اور مدنی رسائل تحفۃً تقسیم کئے گئے۔