دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  وہاڑی اور بورے والا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی اور مُدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے،شعبے کے تحت ہونے والے کورسز کروانے کا ذہن دیا اور شعبے پر تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ کی ڈویژن وارہ میں اصلاح اعمال  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرری کے حوالے سے ذہن دیا نیز ہاتھوں ہاتھ ڈویژن سطح پر مجلس اصلاح اعمال کی ذمہ دار کی تقرری کی۔ شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد کی زون نگران اسلامی بہن نے تربیت کی اہمیت کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں سمیت کابینہ مشاورت اور ریجن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ دار کو کیساہونا چاہیئے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شعبہ علاقائی دورہ کے نکات بھی سمجھائے گئے جبکہ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیلیتھون کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بورے والا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شعبے کا تعارف پیش کیا اور شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا نیز مختلف مقامات پر مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کا ذہن دیا، ہر سطح پر شعبے پر تقرر کا ہدف دیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام22 دسمبر2020ء کو  پاکستان کے چھ ریجن(کراچی ،حیدرآباد، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور فیصل آباد) کی شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور پاکستان میں ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، ایلوپیتھک ڈاکٹر اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس شعبے میں پیش آنے والے مسائل بیان کئے اور ان کے حل کے لئے اہم امور پر مشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 21 دسمبر  2020ءکو کراچی ریجن صدر کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس کفن دفن کی کابینہ سطح اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت و کفن دینے کا درست طریقہ سیکھایا نیزدوران تربیت مستعمل پانی ، اسراف سے بچنےاور مختلف دینی اصول کے بار میں معلومات دی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے بورے والا میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا کابینہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت ڈویژن نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ و محفل نعت کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز محارم کے مدنی قافلے مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ شعبے پر تقرر کرنے کا ہدف دیا، افرادی قوت بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے اورشعبے کے Update مدنی پھول سمجھائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  کورنگی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی علاقائی دورہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ اور محفل نعت کے نکات سمجھائے گئے، اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کام کو مزید بہتر انداز میں کرنے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 21 دسمبر 2020ء کو کراچی لانڈھی کابینہ کے دو ڈویژن (لانڈھی، کورنگی ساڑھے 3 ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی علاقائی دورہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزعلاقائی دورہ کے اہم نکات پر کلام کیا ہوا ۔ اس موقع پر شعبے میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی تحائف کے ذریعے حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ، ساؤتھ افریقہ اور ایران  کی شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایران ،ساؤتھ افریقہ، کینیا اور یوگنڈا کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شب و روز ذمہ دار بین الاقوامی امور کی رکن نے مدنی خبروں کے بارے میں ان کی تربیت کی اورکارکردگی فارم فِل کرنے کا آسان طریقہ بتایا نیز کارکردگی کا فالو اپ کیااورروزانہ شب و روز پر وزٹ کرنے ، اپنی خبریں پڑھنے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بھی اس کے لنک بھیجنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام22 دسمبر2020ء کو ساؤدرن افریقہ ریجن نگران  اسلامی بہن کا بوٹسوانا اور ملاوی کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے ،شارٹ کورسز شروع کروانے نیز دینی کاموں کو مزید فروغ دینے کا ذہن دیا ۔