دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور درجوں کی تعداد کس طرح بڑھائی جائے اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید مضبوطی کیسے لائی جائے اس بارے میں مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 959 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت نومبر 2021 ء  میں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل رہی :

اس ماہ ہونے والی محافلِ نعت کی تعداد: 241

محافلِ نعت کےذریعے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 35

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8

محافل نعت کےذریعے تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد: 9

محافل نعت کےذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2 ہزار 541

اس ماہ سیکھنے سکھا نے کے ماہانہ حلقوں کی تعداد: 5 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے گریٹر مانچسٹر کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ماہنامہ خواتین سے شکر کے مدنی پھولوں کے ذریعے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو کوئٹہ کابینہ ڈویژن وحدت کالونی کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن کو پیمائش کرنے کا طریقہ بتایا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دسمبر2021ء کے مہینے میں اصلاح اعمال اجتماعات کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے  زیر اہتمام بروز ہفتہ 4دسمبر 2021ء کو ماڑی پور کابینہ میں محفل نعت کا ا نعقاد ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا ۔ بعدازاں کابینہ مشاروت ذمہ دار اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نفل روزوں کی ترغیب دلاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال میں موجود خانہ پُر کرنے نیز اس کے مطابق عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔ دعا ، صلوۃ و سلام کے ساتھ محفل نعت کا اختتام ہوا۔


    دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کی سرجانی ٹاؤن کابینہ کی ماہ نومبر 2021ء کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی۔

تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد : 2 ہزار318

شعبہ کفن دفن کے تحت تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد : 400

شعبہ رابطہ کے تحت تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 3

علاقائی دورہ کے تحت تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 383

محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 658

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 875 


قرآن پاک، احادیث مبارکہ اور بزرگان دین کے اقوال خوف خدا سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ انہیں پڑھ کر اپنے دل میں خوف خدا رکھیں۔ اسی میں ہماری دنیا وہ آخرت میں بھلائی ہیں۔ قرآن پاک اور احادیث کریمہ سن کر اپنے دل میں خوف خدا رکھے۔

نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’جب مؤمن کا دل اللہ تَعَالٰی کے خوف سے لرزتا ہے تو اس کی خطائیں اس طرح جھڑتی ہیں جیسے درخت سے اس کے پتے جھڑتے ہیں ۔

(شعب الایمان ، باب فی الخوف من اللہ  تعالٰی ، ج1، ص491، رقم الحدیث 803 )

حضرت سیدنا حاتم اصم رضی اللہ عنہ نے کسی بزرگ کو فرماتے ہوئے سنا کہ بندے کے لیے غم اور خوف سے بہتر ساتھی کوئی نہیں۔ غم اس چیز کا کے پچھلے گناہوں کا کیا بنے گا؟ اور خوف اس بات کا کہ بندہ نہیں جانتا کہ اس کا ٹھکانہ کہاں ہوگا۔( شعب الایمان )

کب گناہوں سے کنارہ کروں گا یا رب

نیک کب اے میرے اللہ بنوں گا یا رب

گر تو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی

ہائے میں نار جہنم میں جلوں گا یا رب

سورہ رحمٰن میں خوف خدا رکھنے والوں کے لیے دو جنتوں کی بشارت دی گئی ہے۔

چنانچہ ارشاد ہوتا ہے: وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ(۴۶) (پ :27، الرحمن: 46)

ترجمہ کنز الایمان: اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیں ۔

آخرت میں کامیابی: اللہ تعالی سے ڈرنے والوں کو آخرت میں کامیابی کی نوید سنائی گئی ہے

جیسا کہ ارشاد ہوتا ہے: وَ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠(۳۵)

(پ 25، الزخرف:35)

ترجَمۂ کنزُالایمان: اور آخرت تمہارے رب کے پاس پرہیز گاروں کے لیے ہے۔

اپنے پروردگار عزوجل کا خوف اپنے دل میں بسانے والوں کے لیے جنت میں باغات اور چشمے عطا کئے جائیں گیں۔

جیسا کہ رب تعالی کا فرمان ہے: اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ(۴۵)ترجمہ کنز الایمان :بےشک ڈر والے باغوں اور چشموں میں ہیں۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا :اگر تم مجھ سے ملنا چاہتے ہو تو میرے بعد خوف زیادہ رکھنا ۔(احیا ءالعلوم :4/198)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :حکمت کی اصل اللہ تعالی کا خوف ہے۔

(شعب الایمان جلد 1 ص 470حدیث 743)

پیارے پیارے اسلامی بھائیوں ! اس سے پہلے کہ ہماری سانس کی آمدورفت رک جائے اور سوائے احساس کے ہمارے پاس کچھ نہ ہو ہم اپنی آخرت کی بہتری کے لیے اس صفت عظیمہ خوف خدا کو اپنانے کی جدوجہد میں لگ جائیں۔

رَحمتِ عالمیان صلّی اللہُ علیہ و سلم نے فرمایا:’’خوفِ خدا سے رونے والا ہرگز جہنَّم میں   داخِل نہیں   ہوگا حتّٰی کہ دودھ تھن میں   واپَس آجائے ۔‘‘ 

(شُعَبُ الْاِیمان ،1/490، حدیث :800)

بلا حساب جنت میں: ام المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا آپ کی امت میں سے کوئی بلا حساب بھی جنت میں جائےگا؟"تو فرمایا؛" ہاں وہ شخص جو اپنے گناہوں کو یاد کر کے روئے۔

(احیا العلوم، کتاب الخوف والرجاء:4/200)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے تحت کورنگی 4کراچی میں قائم الائیڈ اسکول میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں لیڈی پرنسپل، ٹیچرز طالبات اور ان کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نیکی کی دعوت دینے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکیاں کرنے کے احسن انداز بھی بیان میں شامل کئے نیز مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں لیڈی پرنسپل نےہر ماہ اپنے اسکول میں day session one رکھوانے کی خواہش بھی پیش کی۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال( اسلامی بہنیں) کی طرف سے 4 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ سطح ذمہ دار ا سلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی اور شعبہ کی سابقہ کارکردگی کا فالواَپ لیا نیز کارکردگی میں اضافے کا ذہن دیا اور دارالسنہ میں داخلے کے حوالے سے کلام کیا۔


کسی چیز کی فضیلت کا پیمانہ یہ ہے کہ وہ بندے کو کس قدر اللہ عزوجل سے ملاقات کی سعادت کے قریب کرتی ہے کیونکہ ایک بندے کا سب سے بڑا مطلوب و مقصود یہ ہوتا ہے کہ وہ سعادت مندی کو پالے اور سب سے بڑی سعادت مندی یہ ہے کہ اسے اپنے مالک و مولا عزوجل کی ملاقات اور اس کے قرب کی دولت حاصل ہو جائے۔ ہر وہ چیز جو اس مقصد کو پانے میں معاون ثابت ہو وہ باعث فضیلت ہے اور اس کی فضیلت اسی قدر ہے جس قدر وہ معاون ہو۔

خوف خدا پر آیات کریمہ:­

جہاں تک آیات کریمہ کے ذریعے خوف کی فضیلت کو جاننے کا تعلق ہے تو اس بارے میں بے شمار آیات ہیں خوف کی فضیلت کو جاننے کے لیے صرف اتنی بات کافی ہے کہ اللہ عزوجل نے اہل جنت کے چاروں مقامات یعنی ہدایت، علم ،رحمت اور رضا کو درج ذیل آیت مقدسہ میں خائفین کے لیے جمع فرمایا ہے۔

هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ هُمْ لِرَبِّهِمْ یَرْهَبُوْنَ(۱۵۴)ترجمہ کنز الایمان : ہدایت اور رحمت ہے ان کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں(پ 9،الأعراف:154)

اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُاؕ ترجمہ کنز الایمان : اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں(پ 22،فاطر:28)

یعنی علماء کے خوف کے سبب انہیں علم کی صفت سے موصوف قرار دیا ہے۔

دو خوف اور دو امن :مصطفی جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے: مجھے اپنی عزت کی قسم ! میں اپنے بندے پر دو خوف اور دو امن جمع نہ کروں گا جو مجھ سے دنیا میں بے خوف رہے گا اسے قیامت کے دن خوفزدہ کروں گا اور جو دنیا میں مجھ سے خوفزدہ رہے گا اسے روز قیامت امن عطا کروں گا۔

(الزھدلابن المبارک ،  باب ماجاء فی الخشوع والخوف ،  الحدیث 157 ، ص50 )

خوف خدا کی برکت: حضرت سیدنا ابوبکر شبلی علیہ رحمۃ اللہ الولی فرماتے ہیں جب بھی میں کسی دن اللہ سے خوف کرتا ہوں تو اس دن مجھ پر حکمت وہ عبرت کا ایسا دروازہ کھل جاتا ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوتا ۔(احیاءالعلوم، 4/472)

بروز قیامت امن میں رہنے والا :حضرت سیدنا یحیی بن معاذ رازی علیہ رحمۃ اللہ الوالی سے پوچھا گیا: کل بروز قیامت مخلوق میں سے سب سے زیادہ امن میں کون ہوگا؟ فرمایا :جو آج دنیا میں سب سے زیادہ خوف رکھنے والا ہوگا۔( احیا ءالعلوم 4/475)