محمد سہیل عطاری بن
اسلام الدین عطاری( درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ
فیضانِ عطار ناگپور)

انسان
کی زندگی پر غور کرے تو پتا چلتا ہے کہ رونا گویا اس کی زندگی کا ایک حصہ ہے۔ پیدا
ہوتے وقت بھی رو رہا ہوتا ہے، کبھی کوئی نعمت ملنے پر بہت خوش ہونے کی بنا پراسکی
آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں، کبھی کسی مصیبت مثلا: کاروبار میں نقصان، گھر میں
فوتگی وغیرہ سے دوچار ہو جائے تو بھی اسکی آنکھیں آنسو بہا دیتی ہیں۔الغرض رونا
اسکی زندگی کا اہم جز ہے۔ مگر یہ رونا خوفِ خدا سے ہو عشقِ مصطفی صلی اللہ تعالی
علیہ والہ وسلم سے ہو، یادِ مدینہ میں ہو تو اِس رونے کی بات ہی الگ ہے۔
صاف
پانی کا یہ وصف ہے کہ وہ میل کچیل ختم کر دیتا ہے۔اگر کسی جگہ گندگی ہو اور پانی
بہائے تو وہ جگہ بھی صاف ہو جاتی ہے۔ خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو نکلتے تو باہر
کو ہیں لیکن انسان کے "اندر" کو
صاف کر جاتے ہیں۔ آنسو بہتے تو ظاہر پر ہیں لیکن صفائی انسان کے باطن کی کرتے ہیں۔
خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو دل کی سختی کو دور کرتے ہیں۔ خوفِ خدا میں بہنے والے
آنسو گناہوں کے بوجھ اور جہنّم کے عذاب سے نجات کا باعث بنتے ہیں۔
چنانچہ مکتبۃ المدینہ کی کتاب "خوفِ خدا " کے صفحہ:142 پر ہے۔
قیامت
کے دن ایک شخص کو بارگاہِ الہی میں لایا جائے گا اسے اس کا اعمال نامہ دیا جائے گا
تو وہ اس میں کثیر گناہ پائے گا۔ پھر عرض کرے گا یا الہی ! میں نے تو یہ گناہ کیے
ہی نہیں ؟ اللہ پاک ارشاد فرمائے گا : میرے پاس اس کے مضبوط گواہ ہیں۔ وہ بندہ
اپنے دائیں بائیں مڑ کر دیکھے گا لیکن کسی گواہ کو موجود نہ پائے گا۔ اور کہے گا :
یا رب وہ گواہ کہاں ہے تو اللہ کریم اس کے اعضاء کو گواہی دینے کا حکم دے گا۔ کان
کہیں گے: ہاں ! ہم نے (حرام )سنا اور ہم اس پر گواہ ہیں۔ آنکھیں کہیں گی: ہاں ! ہم
نے (حرام )دیکھا زبان کہے گی :ہاں ! میں نے ( حرام )بولا تھا۔ اسی طرح ہاتھ اور
پاؤں کہیں گے: ہاں ! ہم (حرام کی طرف )بڑھے تھے۔ وغیرہ وغیرہ ۔
وہ
بندہ یہ سب سن کر حیران رہ جائے گا۔پھر جب اللہ پاک اس کے لیے جہنم میں جانے کا
حکم فرما دے گا تو اس شخص کی سیدھی آنکھ کا ایک بال ربِ کریم سے کچھ عرض کرنے کی
اجازت طلب کرے گا اور اجازت ملنے پر عرض کرے گا : الہی ! کیا تو نے نہیں فرمایا
تھا کہ میرا جو بندہ اپنی آنکھ کے کسی بال کو میرے خوف میں بہائے جانے والے آنسوؤں
میں تر کرے گا، میں اس کی بخشش فرما دوں گا ؟ اللہ پاک ارشاد فرمائے گا : کیوں نہیں
! تو وہ بال عرض کرے گا میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرا یہ گناہ گار بندہ تیرے خوف سے
رویا تھا۔جس سے میں بھیگ گیا تھا۔ یہ سن کر اللہ پاک اس بندے کو جنت میں جانے کا
حکم فرما دے گا۔ ایک منادی پکار کر کہے گا سنو ! فلاں بن فلاں اپنی آنکھ کے ایک
بال کی وجہ سے جہنم سے نجات پا گیا۔
(درتہ الناصحین،المجلس الخامس والستون،ص:253)
رحمتِ حق
"بہا" نمی جوید
رحمتِ حق "بہانہ" می جوید
(یعنی
اللہ پاک کی رحمت "بہا" یعنی( قیمت )طلب نہیں کرتی بلکہ اللہ پاک کی
رحمت تو بہانہ تلاش کرتی ہے)
اسی طرح احادیثِ مبارکہ میں خوف خدا سے رونے کے
کثیر فضائل بیان کیے گئے ہیں۔ جن میں سے چند احادیثِ مبارکہ ذکر کی جاتی ہیں
۔
(1) اللہ پاک کے
آخری نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اللہ پاک کے خوف
سے روتا ہے وہ ہرگز جہنم میں داخل نہیں ہوگا حتی کہ دودھ (جانور کے ) تھن میں واپس
آجائے۔
(شعب الایمان :1/490،رقم الحدیث:800)
(2) حضرتِ
انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ
وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اللہ پاک کے خوف سے روئے، وہ اس کی بخشش فرما دے گا۔
(کنز العمال:ج:3/64،رقم الحدیث:5909)
(3) ام
المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیا آپ کی امت میں سے کوئی بلا حساب بھی جنت میں
جائے گا ؟ تو فرمایا، " ہاں ! وہ شخص جو اپنے گناہوں کو یاد کر کے
روئے"۔
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء :4/200)
ان احادیث کے علاوہ بھی کثیر احادیث خوفِ خدا میں
رونے کے فضائل پر مشتمل ہیں۔ بلکہ آج جدید سائنس بھی رونے کے طبی فوائد بیان کرتی
ہیں۔ لیکن شرعا جو رونا پسندیدہ ہے وہ خوفِ خدا سے، عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ
وسلم میں رونا ہے۔
رونے والی آنکھیں مانگو رونا سب کا کام نہیں
ذکرِ محبت عام ہے لیکن سوزِ محبت عام نہیں۔
اللہ
پاک ہم سب کو اپنے خوف سے رونے والی آنکھیں عطا فرمائے۔
مِرے اشک بہتے رہیں کاش ہر دم
تِرے خوف سے یا خدا یا الہی
اٰمین
بجاہِ خاتمِ النّبِیِّین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دعوت
اسلامی کےزیراہتمام دسمبر 2021ء کے پہلے ہفتے آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پر مقرر کابینہ نگران
اسلامی بہن نے ”اندھیری قبر“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماع ِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں نکات بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 05 دسمبر 2021ء
کو بلجئیم (Belgium) کے شہر انٹورپ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم
نکات پیش کئے جس میں موت آنے اور قبر میں پیش آنے والے معاملات کے حوالے سے بیان کیا
نیز نیک اعمال اختیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (
اسلامی بہنیں)کے
زیر اہتمام بلجئیم
(Belgium) کے شہروں( Brussels and Antwerpen )میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی پھول پڑھے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر2021ء کے پہلے
ہفتے سویڈن(
Sweden) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شارٹ
کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اس
حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز علم دین سیکھنے کےلئے جامعات المدینہ اور مدرسۃ
المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
امریکہ
کے شہر یوباسٹی اور کیلیفورنیا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ
کے شہر یوباسٹی(Yuba City)اور کیلیفورنیا
(California) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیاجن میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قبر و حشر کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے خوب
نیکیاں کرنےاور اجتماعات میں شرکت کرنے نیز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
اسی
طرح امریکہ کے انہیں دو شہروں میں مقامی زبان میں بھی سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قبر و حشر کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے ترغیب دلائی۔
شعبہ
کفن دفن کے زیر اہتمام یوکے ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں) کے
زیر اہتمام 05 دسمبر2021ء کو یوکے ریجن میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن
دفن پر مقرر رکن یوکے کی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مزید
ماہانہ تربیتی سیشن رکھوانے اور ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا
نیز اپنے کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ رابطہ مضبوط رکھنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ
اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام یوکے کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی اصلاح اعمال ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن یوکے کی مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس کا فالواپ رکھنے کے حوالے سے رہنمائی کی نیز مزید عاملات نیک اعمال
بڑھانے کے لئے نکات پیش کئے۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال
(اسلامی بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے آئرلینڈ(Ireland )میں
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق بریف کرتے ہوئے آسانی کے
ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام یوکے بریڈ فورڈ ریجن ویسٹ یارکشائر کابینہ کے مختلف علاقوں سے
35 اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ 31 اسلامی
بہنوں نے حجاب والا برقعہ 12 اسلامی بہنوں نے نقاب والا برقعہ اور 9 اسلامی بہنوں
نے مدنی برقعہ پہننے کی نیتیں کی ہیں ۔
4
اسلامی بہنوں نے مختلف علاقوں میں محافل
نعت کروانے کی نیتیں کی ہیں ۔
یوکے
ریجن کی اسلامی بہنوں کی رسالہ ”عیب چھپاؤ جنت پاؤ“ پڑھنے/ سننے کی کارکردگی

ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب
ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ
کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”عیب چھپاؤ جنت پاؤ“پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 17 ہزار 429 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”عیب چھپاؤ جنت پاؤ“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
شعبہ
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام
یوکے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے
کی مدرسۃ المدینہ کی ریجن سطح اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ پر مقرر رکن یوکے کی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نئے
کورسز پر بات ہوئی نیز خاص طور پر فہم
القراٰن کورس کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔