مولانا مہروز عطاری مدنی اور سید حسنین عطاری 13 دسمبر
سے 20 دسمبر تک پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے
نگران
شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید
حسنین عطاری آج 13 دسمبر 2021ء سے 20 دسمبر 2021ء تک پاکستان کے مختلف شہروں کا
دورہ کریں گے۔
دوران دورہ شعبہ رابطہ بالعلماء، جامعۃ المدینہ
بوائز / گرلز، مدرسۃ المدینہ بوائز / گرلز، شعبہ مکتبۃ المدینہ، شعبہ تقسیم رسائل،
شعبہ دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول / کالج، شعبہ رابطہ برائے تاجران، شعبہ
مدنی قافلہ، شعبہ تعلیم، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، شعبہ پروفیشنلز
ڈیپارٹمنٹ، شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، شعبہ اصلاح اعمال اور شعبہ رابطہ برائے
خصوصی شخصیات سے ذمہ داران سے ملاقات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔ ملاقات میں ذمہ
داران کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کو بڑھانے، اس کے قارئین کی تعداد
میں اضافہ کرنےاور اس کی سیل کو بڑھانے کا ہدف دیں گے۔
ان
دنوں جن جن مقامات کا دورہ کریں گے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
13/14
دسمبر 2021ء کو لاہور،15/16 دسمبر 2021ء کو اسلام آباد، 17/18 دسمبر 2021ء کو فیصل
آباد اور 19/20 دسمبر 2021ء کو ملتان کا دورہ کریں گے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں گوادر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صحافیوں سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں محمدجہانزیب عطاری( رکن ِشعبہ و رکنِ لسبیلہ
کابینہ) نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کی تربیت ورہنمائی کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور
پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اسرار عطاری میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ملتان زون کے رکن محمد آصف عطاری نے دینی کاموں
کے سلسلے میں جامعۃ المدینہ سمیجہ آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔
سلسلہ سہروردیہ کے عظیم
روحانی پیشوا ابوالفتح شاہ رکنِ الدین رحمۃ اللہ
علیہ کے 708 ویں
عرس کے موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت بُک اسٹال لگایا گیاجس میں بریل و سائن لینگویج
کے رسائل بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد
نے اس بک اسٹال کاوزٹ کیا اوردعوت اسلامی کی اسپیشل پرسنز کے لئے کی گئی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کےتحت جاری
تین دن کے علمِ توقیت کورس کے دوسرے دن رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی رفیع الشان
عطاری کی دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیرپور شریف
تشریف آوری ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے
کورس میں شریک طلبۂ کرام کےدرمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی
دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔
بعدازاں مولانا محمد محب اللہ
نوری صاحب جانشین فقیہ اعظم مد ظلہ العالی اور صاحبزادہ مولانا نعیم اللہ نوری صاحب سے ملاقات کا سلسلہ بھی رہاجس پر صاحبزادہ
مولانا نعیم
اللہ نوری صاحب نے اظہارِ تشکر
کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین)
جامعۃ المدینہ پارٹ ٹائم ایلوم راک کیمپس کے طلبہ کے درمیان
دینی حلقے کا انعقاد
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ پارٹ ٹائم
ایلوم راک، برمنگھم یوکے کیمپس کے طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا
۔
نگران
شعبہ مدنی قافلہ یوکے عبد الحنان عطاری نے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے طلبہ
کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
جامعہ غوثیہ رضویہ کے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام
کی مدنی مذاکرے میں شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے کی رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا جاتا ہے جو براہِ راست دنیا بھر کے مختلف
ممالک میں نشر کیا جاتا ہے۔
اس مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ عاشقانِ رسول کی طرف ہونے والے مختلف سولات کے
حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 11دسمبر 2021ء بروز ہفتہ جامعہ
غوثیہ رضویہ اسلام آباد کے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے بذریعہ مدنی چینل مدنی
مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر2021ء بروز اتوار ایٹوبیکوک، ٹورنٹو کینیڈامیں دینی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کواپنا
قیمتی وقت دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیرِ
اہتمام شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے تعاون سے بصیرپور شریف ضلع اوکاڑہ میں قائم عاشقانِ
رسول کی دینی درس گاہ دارالعلوم حنفیہ فریدیہ میں تین دن کا علم توقیت کورس منعقد
کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری
مدنی نےابتداءًکورس میں شریک طلبۂ کرام کو دورِ حاضر میں علمِ توقیت کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے چند اہم ابتدائی باتیں
بتائیں۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین)
حاجی سید فضیل رضا عطاری کی کینیڈا میں مختلف سطح کے ذمہ
داران سے ملاقات
11
دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری
نے بریمپٹن، اونٹاریو کینیڈا میں (Brampton,
Ontario Canada) کینیڈا کے نگران عابد عطاری،
ذمہ دار اسلامی بھائی عبد القادر عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔
سیّدنا
لعل شہباز قلندر کے مزار شریف پر رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری کی حاضری
اولیائے کرام کے مزارات کی زیارت کرنا باعث
خیروبرکت اور اُن کے وسیلے سے دعائیں مانگنا قبولیت کا سبب ہے۔اسی سلسلے میں
11دسمبر 2021ء بروز ہفتہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ صوبۂ سندھ پاکستان کے شہر سیہون شریف ضلع جامشورو میں واقع سیّدنا
لعل شہباز قلندر رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔رکنِ شوریٰ نے مزار شریف پر فاتحہ
خوانی اور دعا کا اہتمام بھی کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین)
مولانا مہروز عطاری مدنی کی لاہور میں ڈاکٹر وسیم احمد
خان عطاری سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے ماہانہ اسلامی میگیزین ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز
عطاری مدنی نے 12 دسمبر 2021ء کو لاہور میں ڈاکٹر وسیم احمد خان عطاری سے ملاقات
کی۔
مولانا
مہروز عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد فاروق عطاری، شعبہ تقسیم رسائل لاہور)
Dawateislami