26 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2021ء کے پہلے ہفتے میں اسپین (Spain) کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) اورتا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریباً
14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”حرص کے نقصانات اور قناعت کی برکتوں“ کے موضوعات پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔