پیارے
پیارے اسلامی بھائیو! خوف خدا عزوجل میں روناسب کے بس کی بات نہیں ۔خوف خدا عزوجل
میں ڈوب کر وہی لوگ روتے ہیں جو ہر وقت اللہ پاک اور قبر وحشر کے عذابات
سے ڈرتے رہتے ہیں۔احادیث مبارکہ میں خوف خدا عزوجل میں رونے والوں کے فضائل بکثرت
وارد ہوئے ہیں۔آئیے ان میں سے کچھ فضائل سنتے ہیں۔
حضرت محمد بن المُنذِر رحمۃ اللہ علیہ جب
خوف خدا عزوجل سے روتےتو اپنی داڑھی اورچہرےپر آنسوملا کرتےاورکہتے،میں نےسناہےکہ وجود
کےجس حصے پر آنسولگ جائیں گے اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"جوشخص
خوف خدا عزوجل سےروتا ہےوہ جہنم میں ہرگز داخل نہیں ہوگا اسی طرح جیسےکہ دودھ
دوبارہ اپنے تھنوں میں نہیں جاتا۔(ترمذی،کتاب فضائل الجھاد الحدیث 1639)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب قرآن مجید کی کوئی
آیت سنتے تو خوف خدا سےبیہوش ہوجاتے،ایک دن ایک تنکاہاتھ میں لےکر کہاکاش! میں ایک
تنکاہوتا! کوئی قابل ذکر چیز نہ ہوتا! کاش مجھے میری ماں نہ جنتی! اور خوف خدا سے
اتنا روتے کہ آپ کے چہرے پر آنسوؤں کےبہنےکی وجہ سے دوسیاہ نشان پڑ گئے تھے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم دعامانگا کرتے تھے:
کہ اللہ عزوجل مجھے ایسی آنکھیں عطافرما جو تیرے خوف سے رونے والی ہوں۔(جامع لاحادیث،4823)
ہر مومن کو چاہیے کہ وہ اللہ عزوجل سے رونے
والی آنکھیں مانگے اور عذاب الہیٰ سے ڈرتارہے اور اپنے آپ کو نفسانی خواہشات سے
روکتا رہے۔