یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں مختلف مقامات
پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین
ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں دو مقامات پر بذریعہ
انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور کوبلنز(Koblenz) کی تقریبا23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ اوفن باخ (offenbach)میں فیس ٹو فیس سنتوں بھرااجتماع
ہواجس میں 13 اسلامی نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے
موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی
روشنی میں علم کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ میں
پڑھنے کا ذہن دیانیز اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، شارٹ کورسز کرنے اور رسالہ
نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔