دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے تحت  7 دسمبر 2021ء کو ملتاریجن ذمہ داراسلامی بہن نے زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سب سے اہم چیز سستی کے اسباب اور سستی کے نقصانات کے بارے میں بتایا گیا اس کے علاوہ مدنی خبروں اور تقرریوں کے حوالے سے بھی کلام کیا گیا نیز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو بر وقت اپنے شعبے کا بھرپور کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔