دعوت اسلامی کےزیر اہتمام کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں پچھلے دنوں بنت
عطار سلمہا
الغفار نے زون نگران اور زون سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کی ۔
اس موقع پر 12 اسلامی بہنوں نے مدنی برقع پہنا۔ جن
اسلامی بہنوں کی سالانہ ڈونیشن اور کھالوں کے حوالے سے نمایاں کارکردگی رہی انہیں بنت عطار سلمہا الغفار
کے ذریعے تحائف دئیے گئے۔ تین سو سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں کراچی گلزار ہجری میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسۃ المدینہ، شعبہ تعلیم اور مدنی دورہ کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون کھارادر کابینہ
میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی
اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔
راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا بذریعہ اسکائپ ربیع الاول کے مدنی پھولوں کا مدنی مشورہ
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن
کا بذریعہ اسکائپ گوجرانولہ زون کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ گوجرانولہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن
کا بذریعہ کال ڈیرہ اسماعیل خان
زون کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ کال ڈیرہ اسماعیل خان زون
کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی والی کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کہ متعلق مدنی پھول دئیے،کارکردگی
شیڈول مضبوط کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا کراچی دارالسنہ
کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت 22ستمبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے کراچی دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں اس شعبے کی پاک سطح ، زون سطح ،
ناظمات اور معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوت اسلامی کے تحت 22ستمبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ فیضان ِ مرشد
کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں اس شعبے کی پاک سطح ، ریجن
و زون سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام
23 ستمبر 2020ء کو بروز بدھ ریجن فیصل
آباد، میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے
شخصیات سے ملاقات کی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 19ستمبر 2020ء بروز
ہفتہ فیصل آباد ریجن نگران نے چینوٹ کابینہ
کے بھوانہ شہر میں لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی جو امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی
مرید اور دعوت اسلامی سے بے پناہ محبت کرنے والوں میں سے ہیں۔
Dawateislami