اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام 13 ستمبر 2020 ء کو  ملتان ریجن کی مجلس مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈیرہ غازی خان زون کی کابینہ کوٹ چھٹہ میں مدنی مشورہ لیا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران، ڈویژن نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام بڑھ چڑھ کر کرنے کا ذہن دیا ۔ مزید مجلس مالیات کے حوالے سے بھی مدنی پھول پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 7 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقہ محمود آباد (اعظم ٹاؤن) میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورتوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن، علاقہ اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں کارکردگی فارم کے مطابق ماہانہ کاکردگی بر وقت دینے، کارکردگی شیڈول بر وقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے، ماتحت سے وصول کرکے چیک کرنے، غیر فعال اسلامی بہن کو فعال کرنے، مدنی کام میں پائی جانے والی کمزوری کو دور کرنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے مدنی کام میں بہتری اور دوسروں پر انفرادی کوشش کرنے کا اظہار بھی کیا۔

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ سنتوں بھرے اجتماع کے زیر اہتمام 9 ستمبر 2020 ء کو کراچی رنچھوڑ لائن کے علاقہ (گارڈن) میں بنت عطار سلمہا الغفارنے زون سطح ذمہ دار اسلامی کے ہمراہ درس اجتماع میں شرکت کی۔

درس اجتماع كے بعد بنت عطار سلمہا الغفار نے اسلامى بہنوں سے ملاقات بھى کی اور ان ميں تحائف بهى تقسيم کئے اور اسلامى بہنوں نے اجتماع ميں آنے كى نیتیں بهى پيش كيں۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 ستمبر2020ء کواسلام آباد ریجن میر پور کشمیر زون کوٹلی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مبلغات بڑھانے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافہ کرنے، نیکی کی دعوت اور ہفتہ وار اجتماع میں اسلامی بہنوں کے تعداد میں اضافے کا ذہن دیا نیز کفن دفن کے ٹیسٹ دینے اور شعبہ جات کی اسلامی بہنوں کے مسائل سُن کر ان کے حل بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9ستمبر 2020 ء کو کراچی عزیزآباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس  مقامی اسلامی بہنوں اور مبلغات و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بھر پور شرکت کی۔

اجتماع میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وقت کی پابندی کے ساتھ ہر ہفتے اجتماع میں آنے کی ترغیب دلائی نیز مدرستہ المدینہ بالغات کھولنے اور اسلامی بہنوں کو داخلہ لینے کا ذہن بنایا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام 11ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار کا زون ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول کے نفاذ،کارکردگی بروقت تیار کرنے اور علاقائی دورہ کے شعبے کو مزید بہتر بنانے پر کلام کیا گیا اور آخر میں ذمہ داران کو مدنی کاموں میں بہتری لانے کے لیے اہداف دئیے گئے۔

  ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں ملک و بیرون ملک کی کم و بیش5لاکھ9ہزار253اسلامی بہنوں نے رسالہ”اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے  زیراہتمام 12 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن لیہ زون ڈویژن چوک اعظم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت نگران ،زون و کابینہ نگران اور جامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا۔ریجن نگران اسلامی بہن نے انفرادی طور پر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اور ان کے اندر مدنی کام کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔ شعبہ ازیاد حب کے تحت جو اسلامی بہنیں اب نہیں آتی ان سے ملاقات کر کے دوبارہ مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے  زیراہتمام 12 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن لیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کی افرادی قوت کو ملاقات کے ذریعے دور کرنے کے لئےمدنی پھول دئیے نیز بالخصوص ہفتہ وار درس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں عملی طور پر شر کت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور زون مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور رسالہ کارکردگی اور کابینہ تا ذیلی شیڈول کا فالواپ کیا نیز کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو اوراد و وظائف کے بستے لگانے کے لئے اسلامی بہنوں کے کوائف جلد بھیجنے کا ذہن دیا۔اس مدنی مشورے میں 6 کابینہ نگران اور 7 زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب روز کے زیر ِ اہتمام10 ستمبر2020ء کولاہور ریجن میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن میں شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 12 دن سے پہلے شب و روز کے لئے ذمہ دار مقرر کر کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن گوجرانوالہ زون واپڈا ٹاؤن میں شخصیات کے درمیان ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک شخصیات خواتین کو نماز درست کرنے اور تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ وقراٰن پڑھنے کا ذہن دیا۔